خطبات محمود (جلد 7)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 45 of 454

خطبات محمود (جلد 7) — Page 45

۴۵ 11 ہماری ذمہ داریاں اور ہماری مشکلات فرموده ۸ / اپریل ۱۹۲۱ء) حضور نے تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا۔میرے دل میں تھا کہ جماعت کے متعلق بعض ضروری باتیں آج کے خطبے میں بیان کروں۔لیکن صبح سے میرے ناک اور حلق میں تکلیف ہے۔اس لئے آج میں اگرچہ تفصیل سے بیان نہیں کر سکوں گا مختصرا بیان کرتا ہوں۔جیسا کہ میں نے پہلے بھی کئی بار بتایا ہے۔ہماری ذمہ داریاں دوسروں سے بہت بڑھی ہوئی ہیں۔ہماری مثال اس ڈاکٹر کی ہے۔جس کو علاج کے لئے ایک بڑی جماعت پاگلوں کی سپرد کی جائے۔ایک سرکاری پاگل خانے ہوتے ہیں۔ان میں ڈاکٹر پر بوجھ نہیں ہو تا۔وہاں وہ اپنے فرض کو حکومت خیال کرتے ہیں۔مار پیٹ بھی لیتے ہیں۔ضرورت ہوئی تو دوا بھی دیتے ہیں مگر ان کے علاوہ ایک اور پاگل خانے یورپ اور امریکہ میں ہوتے ہیں۔جہاں امراء اپنے پاگل رشتہ داروں کو علاج کے لئے رکھتے ہیں۔اور وہ پاگل خانے تجارتی طور پر ہوتے ہیں۔وہاں ڈاکٹروں کو معقول معاوضہ ملتا ہے۔مگر ڈاکٹروں کی ذمہ واری نازک ہوتی ہے۔کیونکہ جتنے مریض شفا پائیں ان کی شہرت کا داران پر ہوتا ہے۔چونکہ ایسے مریض کی عقلی حالت اچھی نہیں ہوتی۔اس لئے اس کو دوا دیں تو وہ کہتا ہے کہ تندرست ہوں مجھے بیمار کون کہتا ہے۔وہاں ایک شرط یہ بھی علاج میں ہوتی ہے کہ مریض کو یقین