خطبات محمود (جلد 7) — Page 426
79 جلسہ سالانہ بعض ضروری ھدایات (فرموده ۸ دسمبر ۱۹۲۲ء) حضور انور نے تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا۔چونکہ جلسہ سالانہ قریب آنے ولا ہے اور اس موقع پر جیسا کہ ہمیشہ خدا تعالیٰ کے فضل سے پچھلے سالوں کی نسبت زیادہ ہی لوگ آتے رہے ہیں۔اس دفعہ بھی اللہ تعالیٰ کے فضل سے ہم امید کرتے ہیں کہ لوگ زیادہ آئیں گے۔اس لئے اس عرصہ میں کہ اب جلسہ کے آنے میں دو اڑھائی ہفتہ باقی ہیں دوستوں کو چاہیے کہ ان خدمات کے لئے تیاری شروع کر دیں جو ان کے سپرد کی جائیں۔سب سے پہلے ان کارکنوں کو مخاطب کرتا ہوں جو قادیان میں جلسہ کے لئے مقرر ہوئے ہیں۔خواہ وہ افسر جلسہ ہوں یا ان کے نائب جن کو مختلف صیغوں پر مقرر کیا گیا ہے۔کہ سب سے بڑا کام جو ایسے بڑے اجتماع کے لئے ضروری ہے یہ ہے کہ ہر قسم کے سامان یا تو موجود ہونے چاہئیں یا سہل الحصول ہوں۔بعض دفعہ انسان ایک حد مقرر کرتا ہے۔اور وقت پر وہ حد غلط ثابت ہوتی ہے۔اور اس طرح سامان میں کمی ثابت ہونے سے تکلیف ہوتی ہے پس سامان مہیا کرتے وقت یہ سوچنا چاہیے کہ ہمیشہ کے اندازوں سے زیادہ اندازہ مد نظر ہو۔اگر چیز خریدی نہ جائے تو دکانداروں کے پاس اتنے ذخیرے ہونے چاہئیں جو وقت ضرورت میا ہو سکیں۔اور دکاندار اس قسم کے معاہدات کے لئے تیار ہو سکتے ہیں کیونکہ ان کو گاہکوں کی ضرورت ہوتی ہے۔دوسری بات جو ذخیرے کے علاوہ ہے۔یہ ہے کہ کام کے اہل منتخب کئے جائیں ہر ایک قسم کے کام کرنے والوں سے کام لینے اور ان سے واقف لوگوں ہی کو مقرر کیا جانا چاہیے۔مثلاً باورچیوں اور نان پزوں سے کام وہی شخص لے سکتا ہے جو ان سے کام لینے کا تجربہ رکھتا ہو۔اگر طالب علموں سے کام لینا ہے تو اس کے لئے علیحدہ واقف شخص کی ضرورت ہے۔اگر حساب کا کام ہے تو کسی حساب دان کی ضرورت ہے چلنے پھرنے کا کام ہے تو ایسا ہی شخص انتخاب کرنا چاہیے جو چلنے پھرنے میں مشاق ہو۔غرض ہر ایک کام کے لئے اس کا اہل منتخب ہونا چاہیے۔یہ بھی یاد رکھنا چاہیے لائق ہونا اور چیز ہے اور کسی کام کا اہل ہونا اور چیز۔لائق کے معنی ہر کام میں لائق ہونے کے نہیں ہیں۔بلکہ لائق کے یہ معنی ہیں کہ جو کام وہ کر رہا ہے اس میں وہ لائق ہے۔ایک مدرس لائق ہے۔ایک آڈیٹر لائق