خطبات محمود (جلد 7) — Page 364
کہ ایسے مبلغ مقرر کریں جو دین سے واقف ہوں۔گو خطبہ میں ایسے الفاظ بھی ہوں جن سے یہ سمجھا جا سکتا ہو۔مگر میرے نزدیک مولوی صاحب کا یہ بھی مفہوم نہیں ہو سکتا کیونکہ مبلغ لوگ مقرر نہیں کرتے۔بلکہ میں کرتا ہوں۔اور جن کو تبلیغ کے لئے بھیجا ہے۔خلیفہ نے بھیجا ہے مجھ سے پہلے اگر کوئی بھیجے گئے اور وہ ایک ہی تھا چوہدری فتح محمد۔وہ حضرت خلیفہ اول کے اشارہ سے بھیجے گئے تھے۔اور اب بعض میرے اشاروں سے بھیجے جاتے ہیں۔بعض کے متعلق میں نے مشورہ لیا مگر ایسے بھی ہیں۔جن کے متعلق میں نے مشورہ نہیں لیا۔بہرحال نہ ان کے بھیجنے میں کسی کا تعلق ہے نہ ان کے واپس بلانے میں۔زیادہ سے زیادہ اگر کچھ تعلق ہے تو یہ کہ میں ان سے مشورہ لوں۔اور وہ مشورہ دے دیں۔اس لئے مولوی صاحب یہ بھی نہیں کہہ سکتے۔گو میں اس خطبہ میں موجود نہ تھا۔لیکن میرے نزدیک ان کا مفہوم وہی تھا۔جو بعض مشکلات کی وجہ سے میں نے خود بیان کیا تھا۔اور وہ یہ کہ ہماری جماعت کے انگریزی خواں دین سے واقفیت یدا کریں۔کیونکہ غیر ممالک میں تبلیغ کے لئے وہی بھیجے جا سکتے ہیں جو انگریزی داں ہوں۔علماء کام نہیں کر سکتے۔ولایت امریکہ، جرمن وغیرہ علاقوں میں انگریزی دان ہی کام کر سکتے ہیں۔مگر وہ دین سے ایسے واقف نہیں ہوتے جیسے ایک عالم۔اس لئے خطرہ ہو سکتا ہے کہ وہ ایسی باتیں بھی بیان کردیں۔جو لوگوں کے لئے ٹھوکر کا باعث ہوں۔آج سے تین سال قبل میں نے اسی جگہ کھڑے ہو کر بتایا تھا کہ انگریزی خوانوں کو چاہیے کہ دینی مسائل سے واقفیت پیدا کریں۔تاکہ جب تبلیغ کے لئے جائیں تو کسی کے لئے ٹھو کر کا باعث نہ ہوں۔یہ مفہوم تھا جس پر زور دینے کے لئے انہوں نے مختلف پہلو بیان کئے۔اور ایسا ہو جاتا ہے کہ کسی بات کے مختلف پہلوؤں پر زور دینے کے لئے جب کوئی روشنی ڈالتا ہے تو اس سے غلطی بھی ہو جاتی ہے۔یہ بات بالکل درست ہے کہ ہماری جماعت کے انگریزی خواں دین سے کم واقف ہیں۔اسی وجہ سے میں نے اس سال درس قرآن رکھا تھا اور اگست کا مہینہ اسی لئے تجویز کیا تھا۔تاکہ انگریزی خواں شامل ہوں۔صحت کے لحاظ سے اور مہینے اس سے اچھے تھے۔مگر اس میں چونکہ کالجوں والے بھی شامل ہو سکتے تھے۔اس لئے اس میں درس دیا۔۔ورنہ اگست کا مہینہ صحت اور محنت کرنے کے لحاظ سے اچھا مہینہ نہیں ہوتا۔شدید گرمی ہوتی ہے۔پسینہ آتا ہے۔راتوں کو کام نہیں کیا جا سکتا۔برسات کی وجہ سے تکلیف اور بڑھ جاتی ہے۔مگر انگریزی خوانوں اور کالجوں کے طلباء کے لئے یہی رکھا۔تاکہ وہ بھی شامل ہو سکیں۔درس کے بعد جب میں نے دعوت کی اور بعض دوستوں نے کہا کہ درس کا وقت بدل دینا چاہئیے تو ان کو میں نے یہی جواب دیا کہ آپ لوگ تو اور مہینوں میں بھی آسکتے ہیں لیکن کالجوں والے نہیں سکتے۔اس لئے یہ مہینہ مناسب ہے۔