خطبات محمود (جلد 7)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 355 of 454

خطبات محمود (جلد 7) — Page 355

۳۵۵ تھی۔ایک صبح کو ان کے پاس آدمی آیا۔اور ان کو کہا کہ مہاراجہ صاحب در بھنگہ عبادت کر رہے تھے۔جس میں اس قدر محویت ہوئی کہ پیچھے آگ کی انگیٹھی تھی۔جس سے پیٹھ لگ کر جل گئی۔اس سے پتہ لگتا ہے کہ ان کو کس قدر محویت تھی کہ ان کی پیٹھ جل گئی اور ڈاکٹر کو بلانا پڑا۔لیکن دوسری طرف مسلمان نوابوں نے شاید ساری رات دربار میں شمولیت کی تیاری میں ہی صرف کر دی ہوگی۔غرض مسلمانوں کی حالت بالکل یہود کے مشابہ ہو گئی ہے۔میں نے الفضل میں ایک نوٹ پڑھا ہے جس میں حسن نظامی کے ایک مضمون کے اقتباس درج ہیں حسن نظامی وہی شخص ہے جس نے مجھ کو ایک دفعہ مباہلہ کا چیلنج دیا تھا۔مگر پھر ایسا ذلیل ہوا کہ غیر احمدی اخبارات نے اس کو شرمندہ کیا۔اب اس نے ایک جھوٹا قصہ بنایا ہے کہ قادیان کے سب احمدی لنڈن چلے گئے ہیں۔اور مرزا صاحب کی قبر کے پاس ایک گنوشالہ بنایا گیا ہے اور قادیان میں جس جگہ مرزا قادیانی رہتے تھے وہاں آج کل ایک سرائے بن گئی ہے۔اور رات کو وہاں ایک روح ظاہر ہوتی ہے۔جس سے لوگ ڈر کر بھاگ جاتے ہیں۔وغیرہ وغیرہ۔آخر یہ لوگ رسول کی طرف منسوب ہوتے ہیں۔مگر ایسی گندی باتیں دوسروں کے بزرگوں کی طرف منسوب کرنے سے نہیں شرماتے۔اور یہ ایسی باتیں کرتے ہیں کہ کوئی شخص شرفاء کے لئے اس قسم کی باتیں کرنا پسند نہیں کرتا۔حتی کہ چوہڑے چمار بھی اس قسم کی باتیں نہیں کرتے۔کیونکہ یہ لوگ بھی دوسروں کے بزرگوں کا ادب کرتے ہیں اور کہتے ہیں نہ جی وہ بڑے مہاتما تھے۔مگر افسوس یہ لوگ چوہڑوں سے بھی گر گئے اور ان سے بھی ان کی حالت بد تر ہو گئی۔یہ مضمون پڑھ کر مجھ کو افسوس بھی ہوا اور خوشی بھی۔افسوس تو اس بات کا کہ مسلمانوں میں تم کے لوگ پیدا ہو گئے ہیں۔اور خوشی اس بات کی کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی پیشگوئی پوری ہو گئی ہے کہ یہ لوگ یہود کے قدم بقدم چلیں گے۔یہود نے بھی مسیح اول کے متعلق کہا تھا کہ اس کی لاش بہت بری طرح کچلی ہوئی آسمان اور زمین کے درمیان لٹکی ہوئی ہے۔اسی طرح حسن نظامی نے یہودیوں کے فقیہوں اور فریسیوں کی نسل سے ہونے کا ثبوت دیا ہے۔کیونکہ جن لوگوں جیسے کوئی کام کرتا ہے وہ انہی میں سے ہو جاتا ہے۔حضرت مسیح نے یہودیوں کے فقیہوں اور فریسیوں کو کہا کہ تم ابراہیم کی اولاد نہیں ہو بلکہ شیطان کی اولاد ہو۔کیونکہ تم ابراہیم کے سے کام نہیں کرتے بلکہ شیطانی کام کرتے ہو۔اسی طرح خواہ کوئی سید ہو یا مغل یا پٹھان اس کے کام دیکھے جائیں گے کہ وہ کس قسم کے کرتا ہے۔پھر جن لوگوں کی مانند کام کرے گا انہیں میں سے سمجھا جائے گا۔ہمارے مخالف حضرت مسیح کے زمانہ کے فقیہوں اور فریسیوں کی مانند ہیں۔ان میں سے کوئی یہودا اسکر یوطی کی مانند ہے۔جس نے اپنا آقا کے خلاف گواہی دی اور ان کو صلیب پر