خطبات محمود (جلد 7) — Page ii
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ نحمده ونصلى ع لى رَسُولِهِ الكريم پیش لفظ اللہ تعالیٰ کے فضل و احسان سے ادارہ فضل عمر فاؤنڈیشن کو حضرت مصلح موعود کے خطبات کی ساتویں جلد احباب جماعت کی خدمت میں پیش کرنے کی سعادت نصیب ہو رہی ہے۔اس جلد میں ۳-۱۹۲۱ء کے ۸۲ خطبات جمعہ شامل ہیں۔قرآن مجید میں تزکیہ نفس ، روحانی ترقی اور تعلق باللہ کے لئے تذکیر و یاد دہانی کو ایک موثر ذریعہ قرار دیا گیا ہے۔ہمارے مذہب میں یاد دہانی کے ایسے معین و مؤثر ذرائع موجود ہیں جو دنیا کے کسی اور مذہب میں نہیں پائے جاتے۔پنجوقتہ نماز بنیادی ذمہ واریوں کی یاد دہانی کا نہایت عمدہ ذریعہ ہے۔اس میں مزید صراحت ، وضاحت اور وسعت و تاثیر کی خاطر ہفتہ وار جمعہ کا انتظام ہے جس میں خطیب پیش آمدہ ضروریات اور اہم قومی و ملی مسائل پر پوری قوم سے خطاب کرتا ہے۔خدا تعالی کے فضل سے جماعت کو ایک واجب الاطاعت امام کی عظیم الشان نعمت حاصل ہے۔ہمارا مام قرآنی نصیحت ی حکم کی یادہانی کرواتا ہے اس کیلئے دنیا بھر کے احمدی گوش بر آوانہ ہوتے ہیں۔اور اس طرح جماعت قدم بہ قدم صراط نت چلتے ہوئے انعام یافتہ خوش نصیب افراد میں شامل ہونے کیلئے مسلسل رواں دواں رہتی ہے اور یہی مجعد کی روح اور حقیقت ہے۔حضرت فضل عمر کے خطبات آپکے ہاتھوں میں ہیں۔ان کے پڑھنے سے یقینا یہ حقیقت آپ پر عیاں ہوگی کہ امامت و قدرت ثانیہ جماعتی ترقی ورہنمائی کے لئے ناگزیر ہیں۔اللہ تعالیٰ ہمیں ان خطبات سے استفادہ کرنے کی تو فیق عطا میر فرمائے۔اور نعمت امامت سے ہمیشہ متمتع رکھے۔آمین۔اس جلد کی تیاری میں جن دوستوں نے خاکسار کی علمی معاونت فرمائی ہے ان کی فہرست بہت طویل ہے خدا تعالیٰ ان سب کے علم و فضل میں برکت ڈالے اور اپنے فضلوں اور رحمتوں سے نواز سے اور جماعت کے دوستوں کو اس قیمیتی خزانے سے صحیح رنگ میں فائدہ اُٹھانے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین : والسلام۔J۔