خطبات محمود (جلد 7) — Page 125
۱۲۵ 29 سالانہ جلسہ کے لئے خدمات پیش کرنے کی تحریک (فرموده ۱۸/ نومبر ۱۹۲۱ء) تشهد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا۔میرا منشاء ہے کہ آج بھی اس سلسلہ مضامین کی ایک اور شاخ کے متعلق میں آپ لوگوں کو کچھ سناؤں جس کے متعلق میں کئی ہفتوں سے بیان کر رہا ہوں۔مگر اس دفعہ بھی میں ایک شاخ کو ہی لینا پسند کرتا ہوں۔اور اصل مضمون کو اور پیچھے ڈالتا ہوں۔تاکہ وقفے وقفے سے بات کانوں میں پڑے اور اس پر آپ لوگوں کو زیادہ غور کرنے کا موقع مل سکے۔لیکن پیشتر اس کے کہ میں اس شاخ کے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کروں ایک اور بات جو اس وقت کی ضروریات کے متعلق ہے۔بیان کرنا چاہتا ہوں۔سالانہ جلسہ پھر قریب آرہا ہے۔اور جیسا کہ حضرت صاحب کے زمانہ سے چلا آرہا ہے۔یہاں کے لوگوں کا مہمان نوازی کرنا ضروری فرض ہے۔اور اس کے بغیر کام نہیں چل سکتا۔مہمان نوازی چونکہ فرائض اسلام میں سے ایک فرض ہے۔اس لئے اس کے متعلق میں کچھ زیادہ بیان کرنا نہیں چاہتا۔اور جو کچھ بیان کرنا ہے۔اسے بھی میں اس وقت کے لئے چھوڑتا ہوں جو جلسہ کے زیادہ قریب ہو گا۔اس وقت میں ایک اور بات بیان کرنا چاہتا ہوں اور وہ یہ ہے۔میں نے پچھلے سال بیان کیا تھا کہ کوئی چھوٹے سے چھوٹا اور معمولی سے معمول کام بھی بغیر مشق کے نہیں آسکتا۔ایک مزدور جو ایک جگہ سے نوکری اٹھا کر دوسری جگہ ڈال دیتا ہے۔اسے دیکھنے والا سمجھتا ہے یہ بہت معمولی کام ہے اور میں اسے بآسانی کر سکتا ہوں۔تم میں سے بیسیوں نے مزدور کو ٹوکری اٹھاتے دیکھا ہوگا۔اور وہ کہتے ہونگے کہ اس کے لئے کسی مشق کی ضرورت نہیں ہے۔لیکن ذرا ڈھو کر دکھاؤ تو حقیقت معلوم ہو۔تین چار ہی بار جب ٹوکری اٹھانے کے لئے جھکو گے اور اٹھا کر دوسری جگہ ڈالو گے تو پتہ لگ جائے گا کہ یہ کام بھی ایسا نہیں ہے کہ یونہی آجائے۔بلکہ