خطبات محمود (جلد 7)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 436 of 454

خطبات محمود (جلد 7) — Page 436

۔يم منفساری کا مادہ کم ہوتا جاتا ہے۔ہمارا دائرہ تبلیغ محدود ہوتا جا رہا ہے۔پس جو لوگ اپنے اندر ملنساری کا مادہ پیدا کریں گے وہ اس سے فائدہ اٹھائیں گے۔یہ نوجوان صفت جس میں ہوتی ہے وہ شخص خوش خلق اور ملنسار ہو جاتا ہے۔اس سے ملنے کی لوگوں میں خواہش پیدا ہوتی ہے۔خوش طبعی اور ہنتے ہوئے چہرے سے ملنا اور اچھے اخلاق اور محبت آمیز طریق سے ملاقات کرنا ایسی باتیں ہیں جو دو سروں کے دنوں پر اثر کرتی ہیں اور لوگ ان سے ملنے کے خواہش مند رہتے ہیں۔یہ رویا مجھے رات اس لئے دکھائی گئی ہے کہ احباب جا رہے ہیں میں ان کو نصیحت کردوں کہ س صفت سے کام لیں۔جب تمہاری یہ حالت لوگ دیکھیں گے تو دوڑ دوڑ کر تمہارے پاس آئیں کے تمہاری باتیں سنیں گے اور تمہیں اپنا ہمدرد سمجھ کر اپنی سنائیں گے۔یہ چیز دین کے لئے بڑی محمد اور مددکار ہوں۔اللہ تعالٰی ہم پر فضل کرے۔ہمارے عیب دور کرے۔ہم نے خدا کے مامور کے کے مطابق یہاں جمع ہو کر ایمان کی تازگی کے سامان کئے ہیں۔اللہ تعالیٰ ہمارے ایمان میں زیادتی اور ان کی رضا، ہمارے مد نظر ہو۔مد (الفضل ۱۸ جنوری ۱۹۲۳ء) ل مشكوة كتاب العلم باب في فضيلته