خطبات محمود (جلد 7)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 436 of 454

خطبات محمود (جلد 7) — Page 436

ملنساری کا مادہ کم ہوتا جاتا ہے۔ ہمارا دائرہ تبلیغ محدود ہوتا جا رہا ہے۔ پس جو لوگ اپنے اندر ملنساری کا مادہ پیدا کریں گے وہ اس سے فائدہ اٹھائیں گے۔ یہ نوجوان صفت جس میں ہوتی ہے وہ شخص خوش خلق اور ملنسار ہو جاتا ہے۔ اس سے ملنے کی لوگوں میں خواہش پیدا ہوتی ہے۔ خوش طبعی اور بنتے ہوئے چہرے سے ملنا اور اچھے اخلاق اور محبت آمیز طریق سے ملاقات کرنا ایسی باتیں ہیں جو دوسروں کے دنوں پر اثر کرتی ہیں اور لوگ ان سے ملنے کے خواہش مند رہتے ہیں۔ یہ رویا مجھے رات اسی لئے دکھائی گئی ہے کہ احباب جا رہے ہیں میں ان کو نصیحت کردوں کہ اس صفت سے کام لیں۔ جب تمہاری یہ حالت لوگ دیکھیں گے تو دوڑ دوڑ کر تمہارے پاس آئیں کے تمہاری باتیں سنیں گے اور تمہیں اپنا ہمدرد سمجھ کر اپنی سنائیں گے۔ یہ چیز دین کے لئے بڑی محمد اور مددگار ہوگی۔ اللہ تعالٰی ہم پر فضل کرے۔ ہمارے عیب دور کرے۔ ہم نے خدا کے مامور کے حکم کے مطابق یہاں جمع ہو کر ایمان کی تازگی کے سامان کئے ہیں۔ اللہ تعالیٰ ہمارے ایمان میں رواتی ہے۔ اور ان کی رضاء : مارے مد نظر ہو۔ (الفضل ۱۸ جنوری ۱۹۲۳) : *** الے مشکوة كتاب العلم باب في فضيلته