خطبات محمود (جلد 7) — Page 29
۲۹ لیتا ہے۔ جب کہ کافران ایام کو ہنسی میں گزار دیتے ہیں۔ مومن کے لئے گھبرانے کی کوئی بات نہیں ہوتی۔ کیونکہ اس کے یوم ولادت سے اس کی گھٹی میں الحمد کا دور ہوتا رہتا ہے۔ اور اس کا انجام بھی آخر دعوانا ان الحمد لله رب العالمین پر ہوتا ہے۔ پس مومن کو ان ایام بلا و ابتلا وفتن میں خصوصیت سے خدا کے حضور دعا کرنی چاہئیے۔ میں خاص نصیحت کرتا ہوں۔ ان لوگوں کو بھی جو یہاں ہیں اور ان کو بھی جو باہر ہیں کہ وہ ان فتنوں کے دور ہونے کے لئے دعائیں کریں۔ کہ خدا تعالیٰ ان فتنوں کو ٹلا دے اور اگر یہ فتنے اس کے علم میں ایسے ہوں جو ٹل نہ سکتے ہوں تو یہ دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ ان کا انجام ہمارے لئے بہتر کرے۔ اور ان کے ضرر سے بچائے۔ آمین۔ الفضل ۱۰ مارچ ۱۹۲۱ء)