خطبات محمود (جلد 7) — Page 25
۲۵ چڑ چڑا پن پیدا ہو جاتا ہے۔وہ ہر ایک بات کو اپنی بے عزتی خیال کرتا ہے۔یہ وہ زمانہ ہوتا ہے کہ اس میں تمام کیا کرایا ضائع کر دیتا ہے۔غرض سب باتوں کا ایک وقت ہوتا ہے۔ایک کام دن میں ہونے کے ہوتے ہیں اور رات کے وقت نہیں ہوتے اور جو رات کے ہونے کے ہوتے ہیں۔وہ دن میں نہیں ہو سکتے۔بعض پھل سورج کی گرمی میں پکنے والے ہوتے ہیں۔بعض چاند کی روشنی میں۔اگر ایسے درختوں کو جو سورج کی گرمی میں نشو و نما پاتے ہیں ایسی جگہ جالگائیں جہاں مہینوں سورج نہیں نکلتا تو وہ وہاں پھل نہیں دے سکیں گے اسی طرح جو چاند کی روشنی میں پکتے ہیں ایسے علاقوں میں جہاں چاند غائب رہتا ہے وہ پک نہیں سکتے۔پس ہر ایک کام کا زمانہ اور وقت ہوتا ہے۔اگر اس وقت کام کو نہ کیا جائے اور خیال کر لیا جائے کہ اور وقت میں اس کام کو کریں گے تو یہ نادانی ہوگی۔کیونکہ ہر ایک کام کا ایک وقت ہوتا ہے۔ہم نے بھی ایک کام شروع کیا ہے۔اس کام کے لئے بھی ایک وقت ہے اور وہ وقت یہی ہے جس میں ہم موجود ہیں اگر اس وقت میں یہ کام نہ کیا جائے تو پھر نہیں ہو سکے گا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے پہلے اگر دنیا چاہتی تو نہیں کر سکتی تھی۔کیونکہ اس کا وہ وقت نہ تھا۔اس وقت اگر لوگ دنیا سے الگ ہوتے بھی تھے تو دنیا کے لئے نہ کہ دین کے لئے۔جیسا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے۔لا ملجأ ولا منجا منك الا الیک اے کہ اے خدا تیرے عذاب سے بچنے کے لئے تیرے سوا کوئی ٹھکانا نہیں اسی طرح وہ لوگ دنیا کو چھوڑتے تھے۔لئے کہ دنیا - اس لئے کہ دنیا کی گود میں چلے جائیں۔عیسائیوں نے مکتی فوج بنائی۔جو بظا ہر دنیا سے الگ ہوئی۔مگر دنیا کے حصول کا ایک ذریعہ تھی لیکن حضرت مسیح موعود کے وقت میں یہ بات پوری ہوئی کہ ایسے لوگوں کی جماعت تیار ہو گئی۔جو خدا کے لئے دنیا کو چھوڑنے والی اور خدا کے لئے مالوں اور وقتوں کو قربان کرنے والی ہے۔اگر اس وقت اس کام کو انجام نہ دیا جائے۔جو ہمارے سپرد کیا گیا ہے۔اور خیال کر لیا جائے۔کہ کسی آئندہ زمانہ میں اور دیگر کام کریں گے۔تو پھر یہ کام نہیں ہو سکے گا۔حضرت مسیح موعود کا زمانہ بیج ڈالنے کا زمانہ تھا۔اور آپ کی وفات کے قریب نشوونما کا زمانہ تھا۔اور یہ زمانہ وہ ہے جس میں ہمیں اس فصل کے کاٹنے کی ضرورت ہے۔اگر یہ زمانہ ستی میں گذر گیا۔تو پھر ہمیں کامیابی نہ ہوگی۔پس اس وقت کو اور اس فرصت کو غنیمت سمجھو۔اور یہ مت سمجھو کہ کبھی کرلیں گے کیونکہ خدا نے ہر ایک کام کے لئے ایک وقت رکھا ہوا ہے۔اگر اس وقت کام نہ کیا جائے تو وہ کام نہیں ہو سکتا۔