خطبات محمود (جلد 7) — Page ii
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنَصَلَّى عَلى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ پیش لفظ اللہ تعالیٰ کے فضل و احسان سے ادارہ فضل عمر فاؤنڈیشن کو حضرت مصلح موعود کے خطبات کی ساتویں جلد احباب جماعت کی خدمت میں پیش کرنے کی سعادت نصیب ہو رہی ہے۔ اس جلد میں ۱۹۲۱۰۳۲ء کے ۸۲ خطبات جمعہ شامل ہیں ۔ قرآن مجید میں تزکیہ نفس ، روحانی ترقی اور تعلق باللہ کے لئے تذکیر و یاد دہانی کو ایک موثر ذریعہ قرار دیا گیا ہے۔ ہمارے مذہب میں یاد دہانی کے ایسے معین و مؤثر ذرائع موجود ہیں جو دنیا کے کسی اور مذہب میں نہیں پائے جاتے ۔ پنجوقتہ نماز بنیادی ذمہ داریوں کی یاد دہانی کا نہایت عمدہ ذریعہ ہے۔ اس میں مزید صراحت ، وضاحت اور وسعت و تاثیر کی خاطر ہفتہ وار جمعہ کا انتظام ہے جس میں خطیب پیش آمدہ ضروریات اور اہم قومی و ملی مسائل پر پوری قوم سے خطاب کرتا ہے ۔ ۔ خدا تعالیٰ کے فضل سے جماعت کو ایک واجب الاطاعت امام کی عظیم الشان نعمت حاصل ہے۔ ہمارا امام قرآنی نصیحت یا م کی یاد دہانی کراتا ہے اس کیلئے دنیا بھر کے احمدی گوش بر آواز ہوتے ہیں اوراس طرح جماعت قدم به قدم صراط مستقیم پر چلتے ہوئے انعام یافتہ خوش نصیب افراد میں شامل ہونے کیلئے مسلسل رواں دواں رہتی ہے اور یہی جمعہ کی روح اور حقیقت ہے۔ حضرت فضل عمر کے خطبات آپکے ہاتھوں میں ہیں ۔ ان کے پڑھنے سے یقینا یہ حقیقت آپ پر عیاں ہوگی۔ کہ امامت و قدرت ثانیہ جماعتی ترقی و رہنمائی کے لئے ناگزیر ہیں ۔ اللہ تعالیٰ ہمیں ان خطبات سے استفادہ کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔ اور نعمت امامت سے ہمیشہ متمتع رکھے۔ آمین ۔ اس جلد کی تیاری میں جن دوستوں نے خاکسار کی عملی معاونت فرمائی ہے ان کی فہرست بہت طویل ہے خدا تعالیٰ ان سب کے علم و فضل میں برکت ڈالے اور اپنے فضلوں اور رحمتوں سے نوازے اور جماعت کے دوستوں کو اس قیمتی خزانے سے صحیح رنگ میں فائدہ اُٹھانے کی توفیق عطا فرمائے ۔ آمین : والسلام