خطبات محمود (جلد 7)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 127 of 454

خطبات محمود (جلد 7) — Page 127

گا۔بلکہ وہی پولیس مین کام کر سکے گا جو مشاق ہو گا۔اسی طرح ایک زمیندار جو یہ بھی نہیں جانتا۔اور فی الواقع نہیں جانتا۔کہ بیج سے سبزہ کس طرح نکلتا ہے۔وہ ہر سال بیج ڈالتا ہے اور کھیتی کاتا ہے۔اس سے اگر پوچھو کہ کیونکر بیج سے سبزہ نکلتا ہے۔کس طرح کھیتی بڑھتی ہے۔ایک چھوٹی سی چیز (پیج) کس طرح ایک بڑے پودے کا باعث بنتی ہے۔ایک دانے سے سو بلکہ اس سے بھی زیادہ کس طرح بن جاتے ہیں۔تو اول تو وہ کچھ جواب نہ دے سکے گا۔اور اگر زیادہ سے زیادہ کچھ کہے گا۔تو یہ کہے گا کہ اللہ کی باتیں اللہ ہی جانے۔بے شک یہ اللہ کی باتیں ہیں۔لیکن ایسی نہیں کہ اللہ ہی جانتا ہے۔بلکہ ایسی ہیں کہ بندہ بھی جان سکتا ہے کہ سائنس کی معمولی باتیں ہیں۔مگر جس طرح ایک زمیندار عمدگی سے بیج ہوتا اور کھیتی کاشا ہے۔اس طرح زراعتی کالج کے پروفیسر سے بھی نہیں ہو سکے گا۔کیونکہ اسے علم تو حاصل ہے۔لیکن مشق نہیں۔اور مشق کے بغیر کوئی کام نہیں کیا جا سکتا۔پس چونکہ چھوٹی چھوٹی باتیں بھی مشق سے ہی آسکتی ہیں۔اس لئے میں نے کہا تھا۔کہ جلسہ پر جو کام کرنے ہوتے ہیں۔ان کی پہلے مشق کرائی جائے۔مثلاً لوگوں کو ریسیو (Receive) کرنا ان کا اسباب اٹھانا۔زیادہ تعداد میں آجائیں تو ان کا انتظام کرنا۔یہ سب باتیں مشق چاہتی ہیں۔ورنہ خواہ مہمانوں کو (Receive) کرنے کے لئے بی۔اے چلے جائیں۔کچھ نہیں کر سکیں گے۔اور انتظام میں نقص ہی رہے گا۔سٹیشنوں پر دیکھا ہے۔اسباب کے لئے جب قلی کئے جائیں۔اور پھر کوئی خود کوئی چیز اٹھانے لگے۔تو قلی شور مچا دیتے ہیں۔کہ نہ اٹھاؤ۔حالانکہ اس میں انہی کا فائدہ ہوتا ہے۔کہ بوجھ کم ہو جاتا ہے۔مگر چونکہ دوسرا آدمی بوجھ اٹھانے کا مشاق نہیں ہوتا۔اس لئے ایسے رنگ سے اٹھاتا ہے۔جو ٹھیک نہیں ہوتا۔انہیں آسانی نہیں ہوتی۔قلی مشاق ہوتے ہیں اور ترکیب سے کئی کئی چیزیں ایک بار اٹھا لیتے ہیں۔میں نے گذشتہ سال نصیحت کی تھی کہ جلسہ کے کام کے لئے مشق کی جائے۔جو کام کسی نے کرتا ہے وہ تقسیم کر دیا جائے۔مثلاً سالن کون تقسیم کرے گا۔روٹی کون تقسیم کرے گا۔اسباب کے لئے کون کون جائے گا۔مہمانوں کو اتارنے کا کام کون کرے گا۔اسی طرح سب کاموں کی تقسیم کر دی جائے۔اور جن کے ذمے یہ کام لگائے جائیں۔وہ مشق کریں۔سرکاری درباروں میں جو جو کام کسی کے سپرد ہوتا ہے۔اس کی کئی کئی بار مشق کرائی جاتی ہے۔جنہوں نے پہرہ دیتا ہوتا ہے۔یا راستہ کا انتظام کرنا ہوتا ہے۔انہیں وہاں کھڑا کر کے مشق کراتے ہیں۔اور جو غلطیاں ہوں۔ان کی اصلاح کراتے ہیں۔