خطبات محمود (جلد 7) — Page 35
۳۵ کرنا کمینگی ہے۔دیکھو اگر کوئی شخص کسی دوست کو ملنے کے لئے جائے۔تو اسے اچھا کھانا ملے گا لیکن اگر وہ اس لئے جاتا ہے۔کہ اچھا کھانا ہے۔تو یہ اس کی کمینگی ہے۔اسی طرح خدا تعالیٰ سے اس لئے تعلق پیدا کرنا کہ دنیاوی چیزیں حاصل ہوں۔کمینگی ہے۔اور مومن کبھی کمینہ نہیں ہو سکتا۔تمہیں بھی دنیاوی چیزوں کا خیال نہ چاہئیے۔ہاں یہ تمہیں ملیں گی ضرور۔اگر دنیا تلوار اور زور سے ہمارا مقابلہ کرے گی۔تو چاہے خدا تعالیٰ حکومتوں کو ہمارے ساتھ کر دے۔چاہے ہمیں طاقت دے دے۔ہم تلوار اور زور سے مقابلہ کر سکیں گے۔اور اگر دنیا دلائل سے مقابلہ کرے گی۔تو ہم دلائل سے مقابلہ کریں گے اور کامیابی خدا تعالیٰ ہمیں دے گا۔درمیانی مشکلات اور تکلیفیں کوئی حقیقت نہیں رکھتیں یہ سب انبیاء کی جماعتوں کو آتی رہی ہیں۔اگر ہماری جماعت خدا تعالٰی کے ساتھ اپنے تعلق کو مضبوط رکھے گی اور اس عہد پر قائم رہے گی جو مسیح موعود سے اس نے کیا تو یقیناً ہمیں کامیابی ہو گی۔اللہ تعالی ہم پر اپنا فضل کرے۔الفضل ۱۷ مارچ ۱۹۲۱ء) اه بخاری کتاب مناقب الانصار