خطبات محمود (جلد 7) — Page 401
ام سامنے پیش کرتے ہیں گو وہ قدیم ہیں مگر لوگوں کے لئے چونکہ نئی چیز ہیں اس لئے وہ ان سے شرم کرتے ہیں۔پھر بعض لوگوں کے فوائد کے بھی خلاف ہیں۔مثلاً جو پرانی گدیاں ہیں وہ احمدیت کے بعد کہاں قائم رہ سکتی ہیں۔اور وہ علماء جنہوں نے محنت کے بعد جماعتیں بنائی ہیں۔اور لوگ ان کی عزت بھی کرتے ہیں۔لوگوں کی نظر میں ان کی حیثیت استاد کی ہے۔لیکن اگر وہ ہماری جماعت میں داخل ہونگے۔تو وہ لوگ جو ان کے تابع ہیں۔اگر ان کے ساتھ وہ لوگ بھی احمدی ہو جائیں تو وہ سمجھیں گے کہ ہماری اور مولوی صاحب کی ایک ہی حیثیت ہے۔کیونکہ کوئی مولوی صاحب نئے نئے جب سلسلہ میں داخل ہونگے۔تو ان کو قرآن کریم کی تفسیر کے اصول سیکھنے ہونگے۔سلسلہ کی تعلیم سے واقف ہونا ہو گا۔اور وہ مولوی جو پہلے سلسلہ میں داخل ہو گئے ہیں اور جو ان کی نظر میں حقیر تھے۔ان کی ان کو شاگردی کرنی ہوگی۔وہ امرا جو لوگوں پر حکومت کرنا ہی جانتے ہیں ان کو بھی ان لوگوں کی ماتحتی کرنی اور ان کی بات ماننی پڑے گی جن کے رتبہ کے لوگوں کی بات ماننے کے وہ عادی نہیں ہوتے۔پس ان میں سے کچھ تو وہ لوگ ہیں جن کے راستہ میں سلسلہ کے قبول کرنے میں طبعی شرم حائل ہے اور کچھ اپنے رسوخ کو قائم رکھنے کے لئے ایسے لوگوں کی طبیعی شرم کو جوش میں لا کر انہیں سلسلہ میں داخل ہونے سے روکتے ہیں۔اور وہ جوش میں آکر رک جاتے ہیں۔جیسا کہ بچہ ہوتا ہے کہ اگر اس کی ماں اس کے سامنے آئے تو وہ اس سے نہیں گھبراتا اور اگر اس کی ماں کو ہوا کہا جائے۔تب بھی وہ اس سے نہیں ڈرتا لیکن اگر کوئی غیر عورت آئے۔جس سے کہ وہ طبعی شرم کے باعث ڈرے گا۔اگر یہ بھی کہہ دیا جائے کہ وہ ہوا آیا تو وہ بے اختیار رو پڑے گا۔اس طرح علماء صوفیا اور امراء میں سے بھی کئی طبعی شرم کے باعث جھجکتے ہیں اور دوسروں کو روکتے ہیں یہی حال غیر مذاہب کے لوگوں کا ہے کہ وہ بھی نئی چیز سے جھجکتے ہیں۔اور چونکہ عوام اپنے اکابر کے ماتحت ہوتے ہیں۔اس لئے رک جاتے ہیں پھر بعض جگہ ہم سے مال چھینتے جائدادوں پر قبضہ کرتے گھروں سے نکالتے ، عورتیں چھینتے۔اور بس چلتا ہے تو جان سے بھی مار ڈالتے ہیں۔اور ہمیں اذیتیں پہنچا کر اپنے نزدیک کار ثواب کرتے ہیں۔ان مظالم کا ایک خطرناک نتیجہ نکلا ہے۔جو ایک طبعی امر ہے۔جس کا اگر انسداد نہ کیا گیا تو ہماری تبلیغ بالکل رک جائے گی۔جیسا کہ میں نے بتایا ہے ہماری جماعت کمزور ہے۔اور اس پر ہر طرح کے مظالم کئے جاتے ہیں۔اور انسان کی طبیعت میں یہ داخل ہے۔کہ جن لوگوں کی طرف سے اس پر طرح طرح کے مظالم توڑے جائیں وہ ان سے علیحدگی اختیار کر لیتا ہے۔احمدیت سے قبل ایک شخص کی ایک عزت بنی ہوتی ہے۔لوگ اس سے ملتے جلتے ہیں۔لیکن جب وہ احمدی ہو جاتا ہے۔تو اس سے نفرت اور