خطبات محمود (جلد 7)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 366 of 454

خطبات محمود (جلد 7) — Page 366

۳۶۶ امام۔۔۔۔۔۔۔۔ہیں۔حتی کہ ایک امام بھی دوسرے امام کی بات نہیں مانتا۔کیوں شافعی ، ابو حنیفہ کے خلاف اور ابو حنیفہ حنبل کے خلاف بعض باتیں بیان کرتے ہیں۔سچ تو یہ ہے کہ نبی کے سوا خواہ کوئی انسان ہو۔خواہ خلیفہ ہو۔خواہ امام ہو۔خواہ صوفی ہو۔خواہ مولوی ہو ان کے متعلق ہر وقت احتمال ہے کہ غلطی کر سکتا ہے۔اور ہو نہیں سکتا کہ اس کے سارے اجتہاد درست ہوں۔۔۔۔۔۔تو اس قسم کے اختلاف ہوتے رہے ہیں اور ہوتے رہیں گے۔مگر یہ ایسے اختلاف نہیں جن سے دین میں رخنہ پڑے۔پس تھوڑی محنت کر کے بھی دین کا علم حاصل کیا جا سکتا ہے اور اگر لوگ اس کے لئے تیار ہوں۔تو کورس میں بنا کر دے سکتا ہوں۔اس کے لئے عربی کی بھی ضرورت نہیں اردو میں ہی سیکھ سکتے ہیں۔اگر ہماری جماعت کے انگریزی خواں لوگ تیار ہوں۔تو میں ایسا کورس تیار کر کے دے سکتا ہوں پندرہ منٹ روزانہ دیگر چار پانچ سال میں کام چلانے والے بن سکتے ہیں۔مگر یہ ضروری ہے کہ بہت محنت سے کام کریں۔یہ نہیں کہ یونہی اتنی قابلیت پیدا کر سکیں گے معمولی سے معمولی کام بھی بغیر محنت کے نہیں آسکتا۔دیکھو ترکھان کا کام ایک موٹا کام ہے۔بی اے پاس بھی ہو جو معقول تنخواہ لیتا ہو تو اسے نہیں کر سکے گا۔بات یہ ہے کہ موٹے کام بھی محنت سے آتے ہیں۔اگر لوگ دین کا علم سیکھنے کے لئے محنت کریں گے۔تو کچھ بن سکیں گے اور انگریزی خواں کیا ہمارے تو بچہ بچہ کو دین سے واقف ہونا چاہیے کیونکہ وہی قوم محفوظ ہو سکتی ہے جس کا کوئی فرد نا واقف نہ ہو۔پس وہ جو باہر تبلیغ کے لئے جائیں وہ تو انگ رہے ہمارے تو ہر ایک فرد کو ایسا ہونا چاہیے۔کہ مسائل دینیہ سے واقف ہو۔اللہ تعالیٰ کرے کہ ہماری جماعت کے سارے لوگ ایسے ہوں جو خود مسائل دینیہ سے واقف ہوں اور دوسروں کو واقف کر سکیں۔اور اللہ تعالیٰ ان کے ذریعہ دین کے ثبات ترقی اور استحکام کا کام ہے۔الفضل ۱۲ اکتوبر ۱۹۲۲ء)