خطبات محمود (جلد 7) — Page 295
۲۹۵ آثار ظاہر کیں۔لاکھوں انسان محض اس لئے عیسائی ہو گئے ہیں کہ عیسائیوں میں زندگی کے آثار پائے جاتے ہیں۔ان کے کوئی دلائل اس قسم کے نہیں جنہوں نے عقل پر پردہ ڈال دیا ہو۔صرف ان کی کام کرنے کے دھن ہے۔جو لوگوں پر اثر کر رہی ہے۔اگر یہ دھن حق کے ساتھ مل جائے تو کتنا مفید نتیجہ نکلے۔پس اپنے آثار زندگی ظاہر کرو۔اور انتظام کے ماتحت کام کرنے کی عادت پیدا کرو۔اس کے نتیجہ میں ضرور ایک انقلاب عظیم برپا ہو گا۔اللہ تعالی توفیق دے کہ آپ لوگ عمل کریں اور اس کے دین کی اشاعت میں حصہ لیں اور ہماری کوششوں کے اچھے سے اچھے پھل نکالیں۔الفضل ۱۲ جون ۱۹۲۲ء)