خطبات محمود (جلد 7) — Page 108
•A دنیا کے پل پر چلنے کی مشق کریں گے یعنی حتی الوسع شریعت کے احکام کی اتباع کریں گے۔وہ اگلے جہان کے پل پر سے گذریں گے۔لیکن جو یہاں مشق نہیں کریں گے۔وہ پل صراط پر سے نہیں گذر سکیں گے۔کیونکہ روحانی کام ہو یا جسمانی اس کے لئے مشق کرنا ضروری ہوتا ہے۔مثلاً دیکھ لو کہ نٹ کس طرح رسوں پر چڑھ کر چلتے ہیں۔اس کی وجہ مشق ہے۔وہ ایک آدھ دن میں رسے پر چلنے نہیں لگ جاتے بلکہ مدتوں مشق کرتے ہیں۔تب ان کو کامیابی ہوتی ہے۔یا مثلا ڈاکٹر کیسے کیسے نازک اور خطرناک آپریشن کرتے ہیں۔مگر ایک شخص جس کو مشق نہ ہو چاہے وہ روز ڈاکٹر کو آپریشن کرتے دیکھتا ہو۔آپریشن میں کامیاب نہ ہو گا۔آنکھ کا آپریشن کیا جاتا ہے۔ایک پردہ چیر کر اندر سے ایک گٹھلی نکال دی جاتی ہے۔ایک ماہر اور مشاق ڈاکٹر کس ہوشیاری سے اس کام کو انجام دیتا ہے مگر دوسرا شخص اگر ہاتھ ڈالے تو یقیناً آنکھ کو ضائع کر دے گا۔تو مشق سے کام آیا کرتے ہیں یہ مت سمجھو کہ یہاں تو تم اس پل پر سے گذرنے کی مشق نہ کرو جو خدا نے شریعت کی پابندی کرنے کی صورت میں تمہارے سامنے کھڑا کیا ہے اور امید یہ رکھو کہ ہم اگلے جہان کے پل پر سے گذر جائیں گے۔یہ خیال باطل ہے۔جس کو یہاں چلنے کی مشق نہیں وہ اس پل پر نہیں چل سکے گا وہ جنت میں پہنچنے سے پہلے دوزخ میں گرے گا۔اگر یہ خیال کیا جائے کہ جس طرح یہاں لوگ کرتے ہیں کہ اگر کہیں جانے کا ارادہ کیا مگر راستہ مشکل ہوا تو نہ گئے اور وہاں جانے کا ارادہ فخ کر دیا۔اسی طرح وہاں بھی کریں گے تو یہ خیال بھی غلط ہے۔وہ راستہ ضرور اختیار کرنا پڑے گا۔اور اس پل پر سے ضرور گذرنا پڑے گا۔اس لئے یا تو کٹ کر جہنم میں گر جائیں گے یا اپنی مشق کے مطابق تیزی سے طے کر کے جنت میں پہنچ جائیں گے۔یہاں بے ہمتی ہو سکتی ہے۔اور ایک جگہ کا عزم ملتوی کیا جا سکتا ہے مگر وہاں یہ نہیں ہو سکتا۔پس اس پل کے مفہوم پر یقین رکھو۔اس کو مت بھلاؤ اور یہاں جو پل تمہارے واسطے بنایا گیا ہے اس کو کامیابی سے عبور کرنے کی کوشش کرو۔اگر اس کو عبور کرنے میں سستی اور غفلت کرو گے تو خسران اور تباب کے سوا کچھ نہیں حاصل ہو گا۔اب اس مضمون کو اپنی زندگیوں پر لگاؤ اور دیکھو کہ تمہیں اس دنیا میں بنائے ہوئے خدائی پل پر چلنے کی مشق ہے یا نہیں۔اگر ہے تو بڑی خوشی کی بات ہے اگر نہیں تو مشق کرو۔اور اگر مشق نہیں کرو گے تو علاوہ شرمندگی کے اس جہان میں ذلت اٹھانی پڑے گی۔الفضل ۲۴ اکتوبر ۱۹۲۱ء) ا بخارى كتاب التوحيد قول الله تعالى وجوه يومئذ ناضرة الى ربها ناظره که مشکوة باب صفة الجنته واهلها