خطبات محمود (جلد 6)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 559 of 580

خطبات محمود (جلد 6) — Page 559

۵۵۹ - کیا خوف ہو سکتا ہے۔ہمارے مقابل میں تمام دنیا دی طاقتوں کی حیثیت ایک مچھر جتنی بھی نہیں۔بے شک ہمارے پاس تلوار نہیں رہیم فو میں نہیں رکھتے۔ہمارے پاس مال نہیں، ہم تھوڑے ہیں اور ہمارے مخالفوں کے پاس سب کچھ ہے، مگر ہم نے کب کہا ہے کہ ہمارے پاس تلوار ہے۔اور ہم اس کے ذریعہ کامیاب ہونگے۔ہم تو کہتے ہیں۔ہمارے پاس صداقت ہے اور صداقت پر کوئی غالب نہیں آسکتا۔بلکہ صداقت ہی ہر قسم کی بطالت پر غالب آیا کرتی ہے پس گو ہم کمزور ہیں۔ناطاقت ہیں۔تھوڑے ہیں مگر چونکہ اپنے پاس صداقت رکھتے ہیں۔اور اس بستی کا سہارا نہیں حاصل ہے جو تمام طاقتوں اور قوتوں کی جامع ہے۔اس لیے نہیں اپنی ناکامی کا ہرگز خیال نہیں آسکتا۔میرے نزدیک تو وہ شخص متکبر ہے۔جو ڈرتا ہے کہ دنیا میں پامال کردیگی کیونکہ وہ اپنے کو بھی کچھ خیال کرتا ہے، لیکن جس کا تو کل خدا پر ہے۔وہ اپنی ذات کو کچھ نہیں سمجھتا۔اس لیے دنیا کی کوئی طاقت اسے خوف زدہ نہیں کر سکتی۔کیونکہ اس کی طاقت کسی اور ذریعہ سے آتی ہے۔میں نے دتی دربار میں دیکھا کہ ہزار ہا کا ہجوم تھا اور ایک ریلا پڑتا تھا کہ جس سے مضبوط سے مضبوط آدمی گر پڑتے تو اُٹھ نہیں سکتے تھے، لیکن ہمارے آگے آگے ایک مضبوط شخص نے اپنے کندھوں پر ایک بچہ اٹھایا ہوا تھا۔اس وقت جبکہ لوگ گر پڑتے تھے۔اور ہائے وائے کر رہے ہوتے تھے۔وہ بچہ ہنستا جا رہا تھا۔اس کی کیا وجہ تھی کہ وہ بچہ ہنستا اور تماشہ دیکھتا گزر رہا تھا۔ہیں کہ وہ ایک مضبوط شخص کے کندھوں پر سوارہ تھا۔پس مت ڈرو کہ تمام دنیا تمہارے مقابلہ میں ہے۔اور ہراساں مت ہو کہ تم کمزور ہو کیونکہ تم اپنی طاقت پر مخالفوں کے مقابلہ پر نہیں کھڑے ہوتے بلکہ خدا تمہاری مدود پر ہے، خدا کی طاقت تمہارے دشمنوں اور مخالفوں کا مقابلہ کریگی۔یہ بڑی بڑی طاقتیں آئیں گی اور تمہارے پاؤں پر کریں گی۔مجھے ایک فرانسیسی مصنف کے قول کا بڑا مزا آتا ہے۔وہ لکھتا ہے۔مجھے ایک بات تعجب میں ڈال دیتی ہے کہ ایک کچے مکان میں چند غربا۔آدھے تنکے جموں کے ساتھ بیٹھے ہیں اورتجویزیں یہ کر رہے ہیں کہ اب قیصر کی سلطنت فتح کرتا ہے اور اب کسرٹی کی حکومت کو فتح کرینگے اور ہر ایک کے چہرے سے یقین دپکتا ہے اور پھر اسی کے مطابق وہ کر کے بھی دکھا دیتے ہیں۔جب ایمان ہو تو کسی کاڈر نہیں ہوتا۔اگر ہمیں مسیح موعود پر ہنچا ایمان ہو۔تو ہیں کوئی مادی طاقت مرعوب نہیں کر سکتی اور نہ حکومت میں کوئی تغیر خوف زدہ کر سکتا ہے۔ہم کسی حکومت کی اطاعت اس کے خوف کی وجہ سے نہیں کرتے۔بلکہ خدا کے حکم کی وجہ سے کرتے ہیں۔دیکھو حضرت موسیٰ فرعون سے نہیں ڈر سکتے تھے۔کیونکہ انہوں نے پہلے ہی