خطبات محمود (جلد 6) — Page 394
۳۹۴ ہے جس کے ذریعہ ہم باطل کو کاٹ کر رکھ دینگے۔چنانچہ انہوں نے ایسا کر کے دکھا دیا پی اب اسلام کو دنیا کے سامنے نکالنا کچھ مشکل نہیں۔مشکل اس وقت تھا جس وقت لوگ ڈرتے تھے ہیں جس نے ابتداء کی فتح ہی کی طرف منسوب ہوگی۔اسلام کو چھپانے والوں کی طرف منسوب نہیں ہو سکتی کہ اس نے دنیا میں اسلام کو پیش کیا اور منوا لیا۔اب خدا تعالیٰ کے فضل سے اشاعت اسلام کے سامان پیدا ہورہے ہیں۔امریکہ میں انشاء اللہ اس وقت ہمارا مبل پہنچ چکا ہو گا۔اسی طرح افریقہ سیون میں ترقی ہو رہی ہے۔جرمنی میں بھی اشاعت ہو رہی ہے۔ایک جرمن قونصل تھا۔جو ایام جنگ میں نظر بند ہو گیا تھا۔وہ پہلے سے مسلمان ہو چکا ہے۔وہ اپنے ملک میں کوشش کر رہا ہے۔روس کے لوگوں میں بھی اسلام ترقی پر ہے۔وہاں بھی بیج پڑ گیا ہے۔وہ لوگ ہم سے مبلغ مانگتے ہیں اور آج ولایت سے ایک اور بشارت آتی ہے کہ ایک اور ہندو بیرسٹر مسلمان ہوا ہے۔وہ ہم پیشگوئی تھی کہ سورج مغرب سے طلوع کرے گا یہ اس کے کمال کے ساتھ پورے ہونے کے دن آرہے ہیں۔ہندو بھائی ہماری یہاں تو سنتے نہیں، لیکن وہاں پہنچ کر وہ اسلام کی طرف توجہ کرتے ہیں۔پہلے جو لوگ ہندوؤں میں سے مسلمان ہوئے وہ عام طور پر بچپن میں ہوتے۔مثلاً شیخ عبدالرحمن صاحب مصری (لاہوری چھوٹی عمر میں مسلمان ہوئے۔ماسٹر عبدالرحمن صاحب بی اسے جالندھری یہ بھی بچے تھے۔لیکن اب حالت بدل چکی ہے۔پہلے مسٹر اگر چند بیرسٹر مسلمان ہوتے۔اب خدا کے فضل سے ایک اور سند بیرسٹر مسلمان ہوتے ہیں۔اور ہندوؤں میں کلتی اوتار کی پیشگوئی تھی اور یہ نام حضرت اقدس کو دیا گیا تھا۔وہ اب پوری ہو رہی ہے پس ہمارے ہندو بھائی کہاں تو ہم سے باتیں سنتے نہیں۔مغرب میں ہی ہماری باتیں سُن رہے ہیں۔اور انشاء اللہ امید ہے کہ اور بھی لوگ عنقریب مسلمان ہونگے۔ہمارے لیے ایک روحانی تبدیلی کی ضرورت ہے۔میں دیکھتا ہوں کہ ذرا ذرا سی بات پر ناراض ہو جاتے ہیں۔آپس میں کینہ رکھتے ہیں۔اور پھر مدتوں آپس میں نہیں بولتے۔اور جب ایک مجلس میں بیٹھتے بھی ہیں۔تو ایک دوسرے کی طرف پیٹھ کر لیتے ہیں۔اور ان کے دلوں سے محبت نکل جاتی ہے لیکن تمہیں چاہتے۔اپنے دلوں سے کینوں اور حسدوں کو نکال دو۔اگر تم چاہتے ہو کہ خدا تمہارے قلوب میں آجائے تو وسعت اختیار کرو کیونکہ خدا غیر محدود ہے۔وہ محدود اور تنگ دلوں میں نہیں سما سکتا۔اور بلند ہمتی اور اور علو حوصلہ دین کے لیے پیدا کرو۔آپس میں بھائی بھائی بن کر رہو۔اور محبت کرو۔بہت لوگ ہیں جو مسلم بروایت مشکواة کتاب الفتن باب العلامات بين يدى الساعة