خطبات محمود (جلد 6)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 338 of 580

خطبات محمود (جلد 6) — Page 338

بلکہ جہالت اور بے ہوشی کی زندگی ہوتی ہے۔اس کی مثال ایسی ہے۔جیسے ایک شخص کو کلورا فارم سنگھا دی جائے کیا اس کے متعلق کہیں گے کہ وہ اطمینان کی حالت میں ہے۔یا ایک شخص افیون کھاتا ہو اور اس کی بینک میں ہو۔یا ایک شراب نوش کو شراب نے مدہوش کر رکھا ہو۔اس کو اطمینان کی زندگی کہا جائیگا نہیں۔بلکہ ان کی زندگی کو جہالت اور نا واقفیت اور بے خبری کی زندگی کہیں گے۔پس آرام کی زندگی وہ زندگی ہے جو اصلی مقصد کے حصول کے لیے جدوجہد میں گزرتی ہے۔اور وہ آرام کی زندگی ہے جس میں انسان مدعا کے قریب ہوتا جاتا ہے۔جو لوگ دین کے لیے کوشش کرتے ہیں اور اپنے مقصد کے قریب ہوتے جاتے ہیں وہ بھی آرام میں ہیں۔اور جو دنیا کے لیے کوشش کرتے ہیں اور اپنے مقصد کے قریب ہوتے ہیں۔وہ بھی آرام کی زندگی میں ہیں۔مگر جو لوگ دین و دنیا دونوں کے متعلق کوشش سے دست بردار ہوتے اور محنت سے جی چراتے ہیں وہ آرام میں نہیں ہوتے ان کی مثال تو اس کبوتر کی ہے۔جو بلی کو آتا دیکھ کر آنکھیں بند کر لیتا ہے کہ یہ بھی تکالیف اور مفتوں سے بیچ کر آنکھیں بند کر لیتے ہیں۔دنیا میں تکالیف تو ہوتی ہی ہیں کہیں رشتہ داروں کی تکالیف ہیں کہیں ذاتی تکالیف ہیں بیماریاں ہیں۔کہیں اپنی پوزیشن کے قائم کرنے کا خیال ہوتا ہے۔ان سب کے لیے محنت و تفکرات کی ضرورت ہوتی ہے، لیکن نادان چاہتے ہیں کہ ان سے بیچ جاتیں۔حالانکہ ہر ایک خوشی محنت کے بعد ہی حاصل ہو سکتی ہے۔دنیاوی معاملات میں بھی اور دینی معاملات میں بھی موت تک یہی سلسلہ رہتا ہے۔نبیوں کو بھی دنیا میں اس قسم کا آرام نہیں ہوتا۔جیسا کہ جہلا چاہتے ہیں۔حضرت عائشہ فرماتی ہیں کہ میرا خیال تھا کہ جان کنی کی تکلیف (نعوذ باللہ) صرف اپنی لوگوں کو ہوتی ہے جو خدا سے بے تعلقی ہوتے ہیں۔اور یہ تکلیف ایک عذاب کے طور پر ہوتی ہے، لیکن میں نے اپنے اس خیال کو اس دن چھوڑا۔جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات ہوئی۔کیونکہ میں نے وہ وقت آنحضرت صلی اللہ علیہوم سے زیادہ سخت کسی پر نہیں دیکھا لے پھر ہم دیکھتے ہیں۔حضور اس دن تڑپتے ہیں۔اور بار بار کہتے ہیں لعنت ہو یہود و نصاریٰ پر کہ انہوں نے اپنے نبیوں کی قبروں کو مساجد بنا لیا یہ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ رسول کریم صل اللہ علیہ وسلم کو بخاری و مسلم بروایت مشکوة كتاب الفتن باب وفات النبی صلی اللہ علیہ وسلم طبقات ابن سعد جزوه مه