خطبات محمود (جلد 6) — Page 305
۳۰۵ جو دونوں کو جمع کرتا ہے سخت غلطی کرتا ہے۔خدا کی مخلوق سے کینہ اور خدا کی محبت ایک سینہ میں جمع نہیں ہو سکتے۔عداوت گند ہے اور گند، اور خدا کی محبت جو ایک پاک ترین چیز ہے جمع نہیں ہو سکتے۔بے تعلقی اونچا درجہ ہے مگر یہ بھی ایمان کے خلاف ہے۔۔قرآن کریم میں اعتصام بحبل اللہ کا کلمہ ہے کہ تم بھائی بھائی ہو۔بھائی بھائی بنے رہو ایمان کا نتیجہ بھائی ہوتا ہے۔عداوت نہیں۔اس لیے جو شخص دوسرے سے ہمدردی نہیں رکھتا۔اسکو اسلام میں داخل ہونے کے لیے ابھی بہت سا راستہ طے کرنا ہے۔اور جب تک وہ اس راستہ کو طے نہ کرے اس درجہ ایمان اور تعلق باللہ کو حاصل نہیں کر سکتا۔میں نے بتایا ہے کہ جب تک جماعت میں محبت نہ ہو دیندار نہیں ہو سکتی۔اب تک اس پر توجہ نہیں کی گئی۔کیونکہ لوگوں نے خیال کرلیا کہ آپس کی محبت ایک دنیا دارانہ فعل ہے۔اس کو دین سے تعلق نہیں۔نمازیں پڑھیں۔روزے رکھیں۔حج کریں اور اشاعت اسلام کریں، لیکن یہ ایک غلطی اور غلط فہمی ہے۔قرآن کریم نے آپس کی محبت و ہمدردی کو حصہ دین قرار دیا ہے۔پس جو شخص خدا کی محبت کا دعوی کرتا ہے، لیکن اس کی مخلوق سے لا پرواہ ہے یعنی اس سے ہمدردی نہیں کرتا۔اس کا خدا کی محبت کا دعویٰ جھوٹا دعوی ہے۔ہمارے لوگوں میں جو اس محبت و اخلاص و ہمدردی کی کمی ہے میرے خیال میں وہ اس غلط فہمی کی وجہ سے ہے کہ وہ اس کو دنیا وی فعل سمجھتے ہیں، لیکن ان کو معلوم ہونا چاہیئے کہ یہ دنیاوی فعل نہیں ہے بلکہ دین ہے۔مجھے ابھی شکایت کا رقعہ پہنچا ہے کہ ایک شخص کے گھر چور گئے۔اتنا شور پڑا کہ باغ تک اس کی آوازہ گئی ، ہندو تک جمع ہو گئے۔غیر احمدی بھی پہنچ گئے ، لیکن احمدی صرف چار شخص گئے۔میری طبیعت اس رات خراب تھی۔میری بیوی نے صبح کو بتایا کہ ایسا واقعہ ہوا تھا۔میں نے اس کو ڈانٹا کہ تم نے مجھے کیوں نہ جگایا۔یہ ایک بہت گری ہوئی بات ہے۔اور ایک جھوٹا خیال ہے کہ دوسرے کی تکلیف کو دوسرے کی ہی تکلیف سمجھا جائے۔اور یہ خدا کی محبت کے منافی ہے مسلمانوں کو اسی بات نے تباہ کیا۔ایک مسلمان سلطنت کو جب تباہ کرنا چاہا تو دوسروں کو کہ دیا کہ ہمارے آپ کے تعلقات دوستانہ ہیں۔مگر فلاں سلطنت خراب ہے۔ذرا اس کی خبرے ہیں۔دوسرے مسلمان خاموش بیٹھے رہے کہ ہمارے تو یہ لوگ دوست ہی ہیں۔مگر اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ یے یکے بعد دیگرے تمام سلطنتیں تباہ ہو گئیں۔عیسائیوں میں یہ بات نہیں۔ایک سلطنت کے کوئی خلاف ہو جھٹ اس کے خلاف تمام سلطنتیں اُٹھ کھڑی ہوتی ہیں۔پھر نہ صرف حکومت۔بلکہ اگر کسی عیسائی کے