خطبات محمود (جلد 6)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 148 of 580

خطبات محمود (جلد 6) — Page 148

28 جماع کے شیمی کی خبر لو فرموده ۱۳۱ جنوری شاشه ) تشتد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور انور نے سورۃ بقرہ کی مندرجہ ذیل آیت تلاوت فرمائی: ليس البران تُوَلُّوا وُجُوهَكُمْ قِبَلَ الْمَشْرِقِ وَالْمَغْرِبِ وَالكِن البَرَّ مَنْ آمَنَ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الآخِرِ وَ المَلَكَةِ وَالكِتَبِ وَالنَّبِينَ وَاتى المَالَ عَلى حُبّهِ ذَوِي الْقُرْبَى وَالْيَتَنى وَالْمَسْكِينَ وَابْنَ السَّبِيلِ وَالسَّائِلِينَ وفي الرِّقَابِ وَأَقَامَ الصَّلوةَ وَالى الركوة وَالْمُوفُونَ بِعَهْدِهِمْ إِذَا عاهَدُوا وَالصَّبِرِينَ فِي البَاسَاءِ وَالضَّرَاءِ وَحِينَ الْبَاسَ، أُولئِكَ الَّذِينَ صدقُوا وَأُولَئِكَ هُمُ الْمُتَّقُونَ۔(البقرة :١٩٨) مختلف اور پھر فرمایا :- نیکی اور تقویٰ کے متعلق لوگوں میںعام طور پر اختلاف ہے مختلف جماعتیں مختلف تو میں۔مدارج کے لوگ اور مختلف زمانوں کے لوگوں کے نزدیک نیکی کی تعریف مختلف رہی ہے۔رباز نیکی کی تعریف کچھ اور کرتے ہیں اور امرا کچھ اور پھر مالک کے لحاظ سے بھی نیکی کی تعریف میں اختلاف ہے۔ہندوستانی نیکی کی اور تعریف کرتے ہیں اور عرب والے نیکی کی کچھ اور ہی تعریف بتاتے ہیں۔مصری اور چینی کچھ اور ایرانی نیکی کسی اور چیز کو قرار دیتے ہیں۔ہندوستان میں حاجی بڑے نیک شمار ہوتے ہیں۔یہاں پر ایک شخص صوم صلوہ اوردیگر احکام شرعی کا خواہ کتناہی پابند کیوں نہ ہو۔لوگ اس کے مقابلہ میں عام طور پر ایک حاجی کو ہی ترجیح دیں گے خواہ اس نے سفریج میں اپنے تمام اوقات فضول اور لغو طور پر ہی ضائع کئے ہوں اور حج کرنے کے بعد بھی اپنے اعمال میں کوئی تغیرنہ کیا ہو۔اور صوم وصلواۃ کا بھی چنداں پابند نہ ہو۔تاہم اس کی اس نیکی کا اظہار لفظ "حاجی" اس کے نام کے ساتھ لگا کر کریں گے۔…