خطبات محمود (جلد 6) — Page 114
۱۱۴ کہ بس میر صاحب کو مولویوں نے پھندے میں پھنسا لیا۔اس پر حضرت صاحب نے ان کو بہت سمجھایا مگر ان کی سمجھ میں کچھ نہ آیا، تو وسوسہ انداز لوگ ایک سوراخ تلاش کرتے ہیں اور اس کے ذریعہ انسان کے دل میں وسوسہ ڈال دیتے ہیں جس سے اسے ٹھوکر لگ جاتی ہے۔قادیان میں بھی ایسے لوگ ہیں جن کا یہ کام ہے کہ لوگوں کے دلوں میں وسوسہ ڈالیں بعیت بھی کی ہوتی ہے۔اپنے آپ کو مخلص بھی قرار دیتے ہیں۔مگر وسوسہ اندازی سے باز نہیں آتے۔ایسے لوگوں سے محفوظ رہنے کا ایک ہی ذریعہ ہے۔اور وہ یہ کہ انسان سچے دل سے اَعُوذُ بِرَبِّ النَّاسِ پڑھے۔جوڑھیگا يقيناً اللہ تعالیٰ اسے وسوسہ سے محفوظ رکھے گا۔کیونکہ اللہ تعالی کی کے اخلاص کو ضائع نہیں کرتا۔اور شیطان غالب نہیں آسکتا۔شیطان کو اقتدار نہیں دیا گیا۔پس جب تم سچے دل سے اس سورۃ کو پڑھو گے اور اس کے مفہوم و مطلب کو ذہن میں رکھو گے تو شیطان بھاگ جائیگا، لیکن جو لوگ اس کی طرف توجہ نہیں کریں گے۔وہ وساوس میں پڑ جائیں گے اور ان پر شیطان کا قبضہ ممکن ہے۔پس ہم سب رب النَّاسِ۔مَلِكِ النَّاسِ۔اللهِ النَّاسِ کی پناہ میں آتے ہیں۔اللہ تعالیٰ ہم سب کو ہر قسم کے وساوس سے بچاتے " الفضل در نومبر شاشة )