خطبات محمود (جلد 6)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 94 of 580

خطبات محمود (جلد 6) — Page 94

۹۴ سمجھ میں آجا دے اور تثلیث کا مسئلہ سمجھنا اس پر موقوف ہے کہ انجیل کو پہلے مان لیا جاتے ہیں نتیجہ ہے ہوا کہ نہ مسئلہ تثلیث سمجھ میں آسکتا ہے نہ انجیل پرایمان لایا جاسکتا ہے۔اس نے کہا کہ تثلیث کے مسئلہ پر عیسائی مذہب کی بنیاد نہیں۔بلکہ کفارہ پر ہے۔آپ کسی دوسرے وقت مجھ سے اس پرگفتگو کرلیں میں نے اس پر خوب غور کیا ہوا ہے اور بائیں کی تائید میں بہترین دلائل مہیا کئے ہوتے ہیں۔میں دوسرے دن اس کے پاس گیا اور کفارہ کے متعلق دریافت کیا کہ مسیح جو انسانوں کے گناہوں کا کفارہ ہوا۔تو وہ کسی حیثیت سے ہوا ہے۔آیا خدا ہونے کی حیثیت سے یا انسان ہونے کی حیثیت سے۔اس نے کہا انسان ہونے کی حیثیت میں کفارہ ہوا ہے۔کیونکہ جب تک انسان کی جنس نہ ہوتا۔وہ ان کے لیے کیسے کفارہ ہو سکتا تھا۔اس پر اس نے ایک لمبی تقریر کی۔اور کہا کہ چونکہ آدم نے گناہ کیا۔اس لیے اس کے بیٹے بھی گناہگار ہیں۔اور گناہ سے کسی صورت میں بیچ نہیں سکتے۔اس لیے خدا نے اپنے بیٹے کو جو گناہوں سے پاک ہے بھیجا۔تا ان کی خاطر سولی چڑھے اور ان کے گناہ معاف ہوں ہیں وہ انسانوں کے لیے کفارہ ہو گیا۔میں نے اس کو کہا کہ اگر گرم اور ٹھنڈے پانی کو ملا دیا جائے تو پانی گرم زیادہ ہو گا یا ٹھنڈا۔اس نے کہا کہ گرم کی گرمی اور مرد کی سردی دُور ہوکر درمیانی حالت پیدا ہو جائے گی۔اس کے بعد میں نے پوچھا کہ شیطان کی غرض آدم کو بہکا نا تھایا توا کو۔اس نے کہا آدم کو۔میں نے کہا اس نے اس غرض کے لیے کیا ذریعہ اختیار کیا۔اس نے کہا شیطان نے اول حوا کو بہکایا اور اس کے ذریعہ آدم کو گناہ گار بنایا۔میں نے پوچھا براہ راست کیوں نہ اس نے آدم کو گناہ کی طرف متوجہ کیا۔اس نے کہا کہ چونکہ آدم حوا کی نسبت قوی تھا۔اس لیے وہ اس کے پھندے میں نہیں آسکتا تھا اور تو کمزور تھی اس لیے اس نے اس کو پہلے بہکایا۔اور پھر اسکے ذریعہ آدم کو بہکایا۔میں نے کہا اب آپ فرماتے کہ آیا وہ انسان جو آدم اور حوا کے میں سے پیدا ہوں ، و شیطان کے مقابلہ میں قومی ہونگے۔یا وہ جن میں صرف خوا کا اثر ہو۔ظاہر ہے کہ آدم اور حوا کے میں کے بچے محض حوا کے بچے سے قوی ہونگے ہیں آپ کیسے کہتے ہیں کہ خوا کا بچہ آدم اور حوا کے بچوں کی رنگاری کا ذریعہ ہو سکتا ہے۔اس پر اس نے کہا کیا مٹی میں سے سونا نہیں پیدا ہو جاتا۔میں نے کہا درست ہے۔اسی لیے تو کہتے ہیں کہ آدم کی اولاد ساری گنہگار نہیں ہوسکتی۔اس نے کہا نہیں نہیں سونے میں سے سونا پیدا ہوتا ہے۔میں نے کہا پھر تو جسے شیطان نے آدم کو ورغلانے کا ذریعہ بنایا صرف اس کی اولاد پاک نہیں ہوسکتی۔اس کے متعلق اور بھی بہت گفتگو ہوئی۔آخر میں کھڑا ہو گیا اور کبھی اپنی عینک کو صاف کرتا کبھی اسے لگا لیتا کبھی اتار دیا اور بڑا حواس باختہ سا 094