خطبات محمود (جلد 6)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 71 of 580

خطبات محمود (جلد 6) — Page 71

14 ایک آیت قرآنی کی لطیف تفسیر اطاعت کے قابل اکثر نہیں ہوتے بلکہ کم ہوتے ہیں د فرموده در جولائی شاوله بمقام ڈلہوزی ) (الانعام : ١١ ) : حضور نے تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد یہ آیت تلاوت فرمائی :- وان تطع اكثر من في الارض يضلوك عن سبيل الله ان يتبعون الا الفن وان هم الا يخرصون۔قرآن شریف ایک دنیا ہے جیس طرح ہماری زمینی دنیا ہے۔مادی دنیا ہے اور جس طرح اس زمین کے علاوہ اور عالم ہیں جن کو ستیارے کہتے ہیں۔یا یہ زمین اور اس کے متعلقات چاند سورج - ستار ہے۔ستیارے۔ہر ایک بجائے خود ایک دنیا ہے۔اسی طرح ایک روحانی دنیا ہے اور پھر اس میں قرآن مجید بھی ایک دنیا ہے۔قرآن مجید علمی یا عرفانی دُنیا ہے جس طرح اس زمین کے اندر بڑی بڑی کانیں ہیں اور انسان جس جس قدر اپنے مادی علوم میں ترقی کرتا جاتا ہے اور جوف الارض کے عجائبات سے واقف ہوتا جاتا ہے اسی قدر مخفی خزانے گھلتے جاتے ہیں۔ان کانوں میں سے کسی کو بھی انسان بھی ختم نہیں کر سکا۔سینکڑوں سال ہوئے جب سے علم الاقتصاد کے ماہر کو نکے کے متعلق آواز بلند کر رہے ہیں کہ وہ ختم ہونے والا ہے۔مگر وہ نکلتا ہی چلا آتا ہے۔جب سے تاریخ کا پتہ لگتا ہے۔سونا چلا آتا ہے مگر ختم ہونے میں نہیں آتا۔یہی حال اور دھاتوں کا ہے۔اس قدر انسان ان کو استعمال کرتا ہے کہ معمولی عقل کا آدمی اس خرج کو دیکھ کر شاید بول اٹھے کہ بہت جلد یہ چیز ختم ہو جائے گی۔مگر وہ ختم نہیں ہوتی۔کروڑوں اربوں بلکہ لا انتها شن ایک ایک دھات خرچ ہوتی ہے اور ختم نہیں ہوتی۔