خطبات محمود (جلد 6)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 70 of 580

خطبات محمود (جلد 6) — Page 70

شیطانی خیال ہے اس سے دُور بھاگو حقیقی کامیابی کی راہ عبودیت ہی میں ہے۔اس کے سوا اور کوئی راہ نہیں۔فرمایا۔اتباكَ نَعْبُدُ۔پہلے الحمدللہ رب العالمین کہ کر بتا دیا کہ ہر چیز اسی کی مخلوق ہے اور اسی کے ماتحت ہے۔اور تمام فضلوں اور برکات کا دہی سر چشمہ ہے۔پھر بتایا کہ جودیت کرو گے تو سب کچھ دیں گئے۔انعامات دو قسم کے ہوتے ہیں۔ایک جسمانی اور ایک روحانی۔جسمانی انعامات کے لیے بھی اطاعت اور فرمانبرداری کی ضرورت ہے۔جو قواعد اور قوانین ان انعامات کے لیے مقرر کہتے ہیں جو شخص ان کی پابندی کریگا۔وہ انعامات سے حصہ لے گا۔یورپ کے لوگوں سے بڑھ کر کون نیچر کی اطاعت کرے گا۔اور دیکھ لو وہ انعام بھی پاتے ہیں۔روحانی قواعد کی پابندی وہ نہیں کرتے اور اس کے انعامات بھی نہیں پاتے۔پس ضروری ہے کہ خدا تعالیٰ کے پورے فرمانبردار ہو جاؤ۔کہ سارے انعامات اسی کی اطاعت میں ہیں اور یہی مقام عبودیت تمام ترقیوں کی کلید ہے۔انسان بعض وقت ذرا سے رتبہ۔مال اور حکومت سے ابلیس کی طرح دعوای کر بیٹھتا ہے۔مگر کامیابی اور ترقی عبودیت ہی میں ہے۔یہ ایسا نکتہ ہے کہ ہر شخص کو یاد رکھن چاہتے۔اللہ تعالیٰ ہم سب کو توفیق دے۔آمین " الفضل ۱۶ جولائی شافته