خطبات محمود (جلد 6)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 406 of 580

خطبات محمود (جلد 6) — Page 406

تازہ نصرت ہو رہی ہے۔بیس بیست خیال کرو کہ ہم عربی نہیں جانتے۔یا ہم سیکچرار نہیں۔یا ہم علم مباحثہ کے ماہر نہیں بلکہ اگر تم خدا پر یقین رکھ کر کھڑے ہوگے تویقین رکھو تم ضرور کامیاب ہو گے پس خدا پر یقین کو مضبوط کرو۔آپس میں محبت بڑھاؤ پھر اگر تمہارا مخاطب کسی بھی درجہ کا کیوں نہ ہو۔وہ تمہارا مقابلہ نہیں کر سکے گا۔کیونکہ وہ خدا کی نصرت سے خالی ہے۔اور تم خدا کی طرف سے مدد یافتہ ہو۔اللہ تعالیٰ تمہیں یہ بات سمجھنے کی توفیق دے اسلام کے نام کو بلند اور توحید کے قیام کے لیے تمہیں سچا جوش بخشے اور تم اسلام کی خدمت کے لیے ایک مجنون کی طرح ہو جاؤ۔جسے ایک ہی بات کی دھت ہوتی ہے تاکہ شرک و جہالت دور ہو جائیں اور خدا کے جلال کی روشنی دنیا میں پھیل جائے۔اور خدا کی عظمت اس درجہ پر پہنچ جائے جس پر پہنچانے کے لیے ہم پیدا کئے گئے ہیں۔حضور جب دوسرے خطبہ کے لیے کھڑے ہوتے تو فرمایا۔اب گرمی زیادہ ہوگئی ہے منتظمین کو چاہیئے کہ سائبان لگا دیا کریں۔تاکہ لوگوں کو تکلیف نہ ہوا ) الفضل اار مارچ ۹۲لته )