خطبات محمود (جلد 6)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 287 of 580

خطبات محمود (جلد 6) — Page 287

ند 54 حاصل شدہ انعامات کو قائم رکھو د فرموده ۲۲ اگست ۱۹۱۹ حضور انور نے تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا :- عزتوں اور کامیابیوں کا حاصل کرنا ایک مشکل امر ہے۔لوگ بڑی دقتوں اور تکلیفوں کے بعد کسی قسم کی کامیابی اور عزت حاصل کرتے ہیں، لیکن عزت اور کامیابی کا قائم رکھنا اس سے بھی زیادہ مشکل ہے۔کامیاب اور عزت یاب ہونا تو مشکل ہے ہی، لیکن کامیاب اور عزت یافتہ رہنا اس سے بھی بڑھکر مشکل ہے۔تمام دنیا کے بڑے بڑے لوگ جو کسی زمانہ میں گذرے ہیں۔یا اس وقت موجود ہیں۔تمام دنیا کی قومیں جو گزری ہیں یا اس وقت موجود ہیں۔ان کی تاریخ پڑھنے سے معلوم ہوتا ہے کہ دس فیصدی بھی ایسے انسان نہیں ہوئے۔جنھوں نے عزت کو حاصل کیا ہو۔اور پھر اس کو ہمیشہ قائم رکھا ہو۔بڑی بڑی جانکاہ ہوں کے بعد کوئی درجہ حاصل کیا، لیکن جب کسی درجہ اور مقام پر پہنچے تو تنزل شروع ہو گیا۔یہی قوموں کا حال ہوا ہے۔اور یہی افراد کا۔سوائے ان لوگوں کے جو خدا کی پناہ میں ہوتے ہیں۔دیکھو خدا کے ہزار ہا ہی گزرے ہیں۔لوگ کہتے ہیں کہ ایک لاکھ چوبیس ہزار انبیاء گزرے ہیں ،اگرچہ یہ کوئی مستند بات نہیں، تاہم ان میں سے سینکڑوں ہیں۔جن کی تاریخ محفوظ ہے۔ان کو جو کامیابی ہوئی وہ بھی ناکامی سے نہ بدلی۔اسی طرح اور بزرگ اور اولیاء الہ جو کھڑے ہوتے ہیں۔ان میں سے بھی کسی کی مثال نہیں ملتی جس کی عزت اور رتبہ میں کسی قسم کی کمی آئی ہو۔لیکن اس کی مثال موجود ہے کہ امتداد زمانہ کی وجہ سے انبیاء کی قائم کردہ جماعتوں میں بھی تنزل شروع ہو گیا ہے۔اوروں کو جانے دو مسلمانوں کو ہی دیکھ لو ان کی جماعت بندی رسول کریم صلی اللہ علہ وسلم نے کی تھی، لیکن ترقی کی طرف چلتے چلتے آخر یہ جماعت تنزل کی طرف چل پڑی، حتی کہ رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ایک ایسا زمانہ بھی آئے گا۔جبکہ اس امت کے علماء آسمان کے نیچے بدترین مخلوق ہونگے لیے مشكورة كتاب العلم في فضيلة الفصل الثالث