خطبات محمود (جلد 6)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 249 of 580

خطبات محمود (جلد 6) — Page 249

۲۴۹ دوبارہ مجھے زندگی دی اور موت سے بچایا ہے، لیکن اکثر ایسا ہوتا ہے کہ اندر ہی اندر بیماریوں کے سامان پیدا ہوتے ہیں۔اوراللہ تعالٰی ن کو دور کر دیتا ہے مگر انسان کواس کا پتہ بھی نہیں لگتا۔پھر بعض دفعہ انسان کسی مصیبت میں پڑ جاتا ہے۔لوگوں کی جھوٹی تہمتیں اس کی ہلاکت کا باعث ہونے لگتی ہیں، لیکن خدا اس کی بریت کرتا ہے۔اگر یہ شکر گزار بندہ ہوتا ہے ، تو لوگوں کے سامنے خُدا کے اس احسان کا ذکر کرتا ہے کہ فلاں نے میرے متعلق یہ کیا اور میرے خدا نے مجھے اس آفت سے بچالیا۔اکثر دفعہ ایسا ہوتا ہے کہ اس کے قتل کرنے کے منصوبے کئے گئے جن سے خدا نے اُسے بچالیا۔اور اس کے شمنوں کو نقصان پہنچانے کی توفیق ہی نہ دی، لیکن اس کو اس کا کچھ بھی علم نہ ہوا۔پھر بہت دفعہ ایسا ہوتا ہے کہ کوئی شخص اس کو مارنے کے لیے ڈنڈا اٹھاتا ہے، لیکن یہ اس کی زد سے بچ جاتا ہے۔اگر یہ خدا کے احسان کی قدر کرنے والا ہوتا ہے۔تو کہتا ہے کہ اگر وہ ڈنڈا میرے سر پر لگ جاتا تو میں مرجاتا ، لیکن خدا نے اپنے فضل سے مجھے بچا لیا مگر اس کے دشمن اس کے مارنے کے لیے جو خفیہ کوشش کرتے ہیں۔مثلا یہ کہ زہر دیدیں اور وہ زہر تیار بھی کر لیتے ہیں۔تو اس سے اُسے خُدا بچا لیتا ہے اور اس کا اسے پتہ بھی نہیں ہوتا۔تو انسان جو شکر گذار ہوتا ہے وہ ان احسانوں کا شکر یہ ادا کرسکتا ہے۔جو اُسے نظر آتے ہیں۔یا جن کا اُسے علم ہوتا ہے لیکن خدا تعالیٰ کے وہ بڑے بڑے احسان جن کی اُسے خبر بھی نہیں ہوتی۔ان کا کہاں شکر ادا کر سکتا ہے۔اور کس طرح ان کو شمار میں لاسکتا ہے ایسی سیکسی انسان کی طاقت میں نہیں ہے خدا تعالیٰ کے انعامات کا شکر ادا کرنا تو الگ رہا ان کوگن ہی سکے۔که حضرت مسیح موعود علی الصلوة والسلام پر مخالفین نے بڑے بڑے مقدمات کئے جن میں سے ایک مارٹن کلارک کا مقدمہ تھا۔گو وہ براہ راست قتل کا مقدمہ نہ تھا، لیکن ایسی تحریکات کے متعلق تھا جن کا نتیجہ قتل ہو سکتا ہے اس میں خدا تعالیٰ کے وعدے کے مطابق حق ظاہر ہوا اور حضرت مسیح موعود بری ہو گئے آپ نے خدا تعالیٰ کے اس نشان اور انعام کے شکریہ میں ایک کتاب (کتاب البریہ لکھی۔لیکن کیا آپ کے خلاف آپ کے دشمنوں نے یہی کوشش کی تھی۔نہیں بلکہ جیسا کہ بعد میں معلوم ہوا۔آپ کو آپ کے دشمنوں نے سینکڑوں دفعہ قتل کرنے کی کوششیں زہر کے ذریعہ خنجر کے ذریعہ اور مختلف ذرائع سے کیں۔غرض بیسیوں دفعہ آپ کے قتل کے منصوبے کئے گئے۔جن میں کسی کو کامیابی نہ ہوتی۔خدا تعالیٰ ان منصوبوں کو خاک میں ملا دیتا رہا۔پھر یہ تو وہ واقعات ہیں جو اگر پہلے نہیں تو اب دنیا کے سامنے آئے، لیکن بہت سے ایسے بھی ہیں