خطبات محمود (جلد 6)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 234 of 580

خطبات محمود (جلد 6) — Page 234

میں رقم پیدا کردیتی ہیں۔مثلاً اگر ایک شخص جنگل میں کھانا کھا رہا ہوں، کہ ایک طرف تو اس کا کوئی عزیز اسے کے کہ ذرا ذائقہ چکھنے کے لیے تجھکو کھانا دو۔اور دوسری طرف ایک ایسا شخص جس کی بھوک سے حالت غیر ہو رہی ہو کھانا مانگے۔تو اگر اس شخص میں کچھ بھی شرافت ہوگی تو وہ بجائے اپنے عزیز کو کھانا دینے کے اس مختاج کو دیدے گا۔کیونکہ اس کی حالت امداد کی محتاج ہے۔تو احتیاج بھی ایک حق رکھتی ہے اس وقت تم ہر طرح خدا کی مدد کے محتاج ہو اور تم مظلوم ہو کیونکہ تمہیں ساری دنیا مٹانا چاہتی ہے پھر تم سے زیادہ کون مستحق ہو سکتا ہے کہ تمہارے مقابلہ میں اس کی سنی جائے۔علاوہ ازیں تم اس لیے بھی مستحق ہو کہ تم نے خدا کی پکار کو ٹنا۔خدا کے نبی خدا کی پکار ہوتے ہیں۔تم نے خدا کے نبی کو قبول کئے خدا کو قبول کیا ہے۔اس لیے بھی تمہیں متقی ہو کہ تمہاری سنی جاتے ہیں تم دونوں وجہوں سے استحقاق رکھتے ہو۔بوجہ محتاج ہونے کے بھی اور بوجہ اس کے بھی کہ تم نے خدا کے نبی کی پکار کو سنا۔اس لیے تم سب سے زیادہ مستحق ہو۔تم اگر دعائیں کرو گے تو تمہاری دُعائیں قبول کی جائیں گی۔پس تم دعا میں خاص طور پر لگ جاؤ۔اپنے لیے دعائیں کرو اور ان کے لیے دعائیں کرو جو تمہارے بھائی دنیا کے مختلف حصوں میں تبلیغ میں مشغول ہیں۔اللہ تعالیٰ ان پر فضل کرے۔یہ خطر ناک ایام ہیں۔فتنہ اور دُکھ کے دن ہیں۔ہم آدمیوں میں نہیں بلکہ بندروں اور ریچھوں میں رہتے ہیں۔آج جس دنیا مں ہم ہیں وہ آدمیوں کی دنیا نہیں۔کیونکہ اگر ہم سچ بولتے ہیں۔تو وہ کہتے ہیں۔تم ریا کرتے ہو۔اگر ہم اخلاص سے کوئی کام کرتے ہیں۔وہ اس کو خود غرضی پر محمول کرتے ہیں۔اس لیے ہم دنیا میں ہیں۔مگر دنیا سے علیحدہ ہیں۔لوگوں کے اخلاق فاضلہ گر کر ان میں حیوانیت پیدا ہو گئی ہے۔جس طرح کہ قرآن کریم میں اللہ تعالے فرماتا ہے۔حالانعام بل هم اصل یہ ہم جو اخلاق فاضلہ کے کام کرتے ہیں۔وہ ان سے چڑتے ہیں۔ایک شخص احمدی ہو جائے۔اور جھوٹی شہادت سے پر ہیز کرے اور انکار کردیے۔تو بجائے اس کے کہ اس بات کو سچا تسلیم کریں کہتے ہیں۔لوجی اب یہ پر ہیز گار بن گئے۔کیا ہم جانتے نہیں فریق مخالف سے رو پیر لے لیا ہے۔اس لیے گواہی نہیں دیتے۔اگر کوئی نوکر احمدی ہو کر رشوت لینی چھوڑ دے تو افسروں تک اس کے ماننے کے لیے تیار نہیں ہوتے۔انھیں یقین نہیں آتا کہ ایسے لوگ بھی ہو سکتے ہیں۔جو محض خدا کے خوف سے رشوت چھوڑ سکتے ہیں۔له سورة الفرقان : دم