خطبات محمود (جلد 6)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 225 of 580

خطبات محمود (جلد 6) — Page 225

۲۲۵ میں تو مفت کرم داشتن ہے۔اگران باتوں کی پروا نہیں کرو گے تو وہ اتفاق و اتحاد جوخدا کے فضل سے پیدا ہو گیا ہے ضائع ہو جائیگا۔اب تمہاری چھوٹی سی قربانی بڑے بڑے فوائد پیدا کرسکتی ہے۔تم اب اسلام کا مرکزی پتھر ہو۔اگر تم بھی ہوگے تو آئندہ نسلیں بہت ہی بیچ ہونگی۔اور ساری عمارت نئی ٹیڑھی ہو جائیگی۔اس لیے چھوٹی بھی کو بھی چھوٹا نہ مجھو۔تم اپنے اخلاق کو درست بناؤ، تم اپنے بھاتیوں سے محنت سے پیش آؤ اور کسی بھائی کی خاطر اگر تکلیف برداشت کرنا پڑے تو کرو ، اگر تم ایسے ہو گے تو آئندہ تمہاری مثال اختیار کی جائیگی ورنہ آئندہ تم لوگوں کے لیے انتبلا۔کا باعث ہوگے اگر تمہاری حالت خراب ہو گئی۔تو لوگ تمہارا ہی نمونہ پکڑیں گئے۔کیونکہ تم میلوں اور پچھلوں کے درمیان حائل ہو گئے ہو۔اگر تمہاری حالت اچھی ہوئی اور تمہارے نمونے عمدہ ہوئے تو تم مبارک ہو۔اور اگر تمہاری حالت اچھی نہ ہوئی تو تمہاری گندی مثالوں سے لوگ خراب ہونگے۔میں اپنے اخلاق درست کرو اور اسلام کے لیے ایک بے نقص بنیادی پتھر رکھو تاکہ تمہارے ذریعہ جو اسلام کی عمارت تیار ہو اس میں داخل ہو کر لوگ نجات حاصل کریں اور ہلاکتوں سے بچیں۔تمہارے اخلاق ایک دوسرے کے لیے ابتلاء کا باعث نہ ہوں۔بلکہ بھلائی کا موجب ہوں۔اور تمہارے اعمال سے لوگ اتبلا۔میں نہ پڑیں۔بلکہ تمہارے اعمال سے لوگ مثال پکڑیں۔آمین و الفضل ۳۱ متی شه )