خطبات محمود (جلد 6) — Page 556
004 فرمایا وَمَن يَتَوَعَلْ عَلَى اللهِ فَإِنَّ اللهَ عَزِیز حکیم - ان مقرضوں کی نظر محدود ہے جو کچھ ان کے سامنے ہے۔بعض اسی کو دیکھتے ہیں اور نہیں خیال کرتے کہ ان کے پیچھے کون ہے اور ان کی طاقت کہاں سے آتی ہے جس کے بل پر یہ کھڑے ہیں۔جس چیز کا سہارا مضبوط ہوتا ہے۔اسے کوئی خطرہ نہیں ہوتا۔اور وہ دراصل کمزور نہیں بلکہ بڑی طاقتور ہوتی ہے۔دیکھو ہاتھ کا گوشت کتنا نرم ہوتا ہے۔ایک بچہ بھی اس کو کاٹنے لگے۔تو کاٹ سکتا ہے لیکن جب ایک طاقتور شخص اسی ہاتھ کوکسی کے منہ پر مارتا ہے تو اکثر اوقات دانت نکال دیتا ہے۔سر پر مارتا ہے۔تو بیہوش کر دیا ہے۔کیا یہ آس نرم گوشت کا کام ہوتا ہے نہیں۔یہ اس طاقتور شخص کا کام ہوتا ہے جس کا وہ ہا تھ ہوتا ہے تو مسلمان کمزور تھے اور منافق ان کو دیکھ کر طرح طرح کی باتیں بناتے تھے مگر مَن تَتَوَ عَل عَلَى اللهِ فَإِن اللهَ عَزِيزٌ حَكِيم - خدا تعالیٰ فرماتا ہے۔تم اپنی کو دیکھتے ہو۔جو تمہارے سامنے ہیں۔اس کو دیکھو۔جو ان کے پیچھے ہے جس پر ان کو سہارا ہے اور وہ خدا ہے جو بڑا زبردست اور حکمت والا ہے۔ای طرح شمشیر بذات خود کچھ نیں کرسکتی۔ہاں جب شمشیر زن کے ہاتھ میں ہوتی ہے تواس وقت کام کرتی ہے ، نادان ہے جو شمشیر کو دیکھتا ہے۔دانا وہی ہے جو شمشیر زن کو دیکھے۔مل ہے کہ ایک بادشاہ کے لڑکے نے دیکھا کہ ایک سوار تلوار کے ایک وار میں جانور کے چاروں پاؤں کاٹ دیتا تھا۔اس زمانہ میں امتحان کے لیے چاروں پاؤں جانور کے باندھ کر کھڑا کر دیتے تھے اور تمرین ایک وار میں چاروں پاؤں کاٹ دیتا تھا۔لڑکے نے اس سوار سے وہ تلوار مانگی۔مگر اس نے کہا میاں اس تلوار کو کیا کرو گے۔تمہارے ہاں اور بہت سی تلواریں ہیں۔لڑکے نے اپنے باپ بادشاہ کو کہا کہ فلاں سوار سے میں نے اس کی تلوار مانگی تھی۔مگر وہ نہیں دیتا۔بادشاہ نے سوارہ کو بلا کر جھاڑا۔اور تلوار ہے دی۔لڑکے نے تلوار چلائی مگر اس کے چاروں پیر تو کیا کھال بھی نہ گئی۔اس نے بادشاہ سے کہاکہ ہموار نے اس تلوار کی بجائے کوئی اور دیدی ہے۔سوار کو بادشاہ نے پھر بلایا۔تو اس نے کہا کہ یں نے ہی تلوار دی ہے لائینے میں کاٹ کر دکھلاؤں۔چنانچہ سوار نے تلوار یگر جانور کے چاروں پاؤں کاٹ دیتے۔تب بادشاہ سمجھ گیا کہ اصل میں یہ تلوار کا کام نہ تھا۔بلکہ اس شمشیر زن کا کام تھا۔تو مسلمان کمزور تھے، لکن ان کی شوکت کو ظاہر ک یان دانا سلین در ال ای اگر بے جان کی طرح تھے گر چونکہ خدا کے ہاتھ میں تھے۔اس لیے ان کی کمزوری کو دیکھنا غلطی تھی۔خدا کودیکھنا چاہیئے تھا۔اللہتعالٰی فرماتا ہے۔مَنْ يَتَوَكَّلْ عَلَى اللهِ فَإِنَّ اللَّهَ عَزیز حکیم - جن کا اللہ پر توکل ہوتا ہے وہ ناکام نہیں ہو سکتے کیونکہ اللہ تعالیٰ تو غالب ہے۔