خطبات محمود (جلد 6) — Page 518
ain جو مومن تھا، گیا اور کہاکہ میرے باپ کی بڑی غلطی ہے۔اور اس کو شاید آپ قتل کی سزا دیں جو ٹھیک ہے اس لیے میں عرض کرتا ہوں کہ آپ مجھ کو حکم دیں کہ میں اس کو قتل کروں کیونکہ اگر آپ نے کسی اور شخص کو حکم دیا اور اس نے قتل کیا۔تو مجھ کوممکن ہے کسی وقت ضعف ایمانی سے ابتلا۔آئے اور میں اس کو باپ کا قاتل سمجھ کر اس کے خلاف ہاتھ اُٹھا بیٹھوں یہ تو دیکھو وہ کیسے لوگ تھے اور فتنہ سے بچنے کے لیے کتنی احتیاط سے کام لیتے تھے۔یہی وجہ تھی کہ جو کام ان کے سپرد کیا گیا تھا۔وہ انھوں نے بہت جلد سرانجام دیا۔ہماری جماعت کے ذمہ بھی ایک کام ہے اس لیے اسے بھی ہر قسیم کے فتنہ سے ڈرنا چاہیئے۔میں نصیحت کرتا ہوں کہ فتنہ کو مٹانے والے نور فتنہ بھڑ کانے والے نہ بنو۔تم پانی کا کام کر در تیل کا کام نہ کرو تاکہ آپس میں محبت و پیار بڑھے اور تم ثواب کے مستحق بنو۔یہاں انعام کام پر ملتا ہے۔اگر تمہارے کام کا نتیجہ اچھا ہوا تو انعام کے وارث ہو جاؤ گے۔اللہ تعالیٰ ہماری جماعت کو اس بات کے سمجھنے کی توفیق دے۔آمین۔الفضل ۲۱ اکتوبر ۲ ( جامع ترمدى البواب التفسير تفسير سورة المنافقون d