خطبات محمود (جلد 6)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 441 of 580

خطبات محمود (جلد 6) — Page 441

ام بم چیز نہ ہو جس پر جمع ہوسکیں۔اور جو جوڑنے اور جمع کرنے والی ہو۔کاغذ کو کڑی پر چسپاں کرنے کے لیے ایک تیسری چیز کی ضرورت ہوتی ہے ، لکڑی کے تختے نہیں جڑ سکتے جب تک کسی اور چیز کے ساتھ ان کونہ جوڑا جاتے۔لکڑی کی میز کرسی نہیں بن سکتی جب تک ان متفرق لکڑیوں کو جمع کرنے کے لیے تیسری چیز نہ ہو پی اسی طرح انسانوں میں بھی ممکن نہیں کہ جب تک ایک تیسری چیز ان کو جوڑنے والی نہ ہو وہ جمع ہو جائیں۔جھاڑو کے تنکے آپس میں پورے طور پر جڑے ہوتے نہیں ہوتے۔اگر چہ وہ جمع ہوتے ہیں۔آخری کو درمیانی سے بعد ہوتا ہے۔لیکن ایک درخت کی شاخیں آپس میں جڑی ہوتی ہیں۔کیونکہ ان سب کا ایک تنے سے تعلق ہوتا ہے۔اور تنا ان کو خوراک پہنچا تا ہے۔اسی طرح جھاڑو کی سیخوں کا آپس میں اور زیادہ تعلقی ہو سکتا ہے۔اگر ان کو ایک رشتہ میں پرو دیا جائے۔قرآن کریم نے اس حقیقت کو واضع کیا اور یہ نہیں کہا کہ تم جڑ جاؤ۔یا ایک ہو جاؤ بلکہ فرمایا وَاعْتَصِمُوا بِحَبْلِ اللهِ جَمِيعًا (ال عمران (۱۳) تم سب ایک رسے کو پکڑ لو۔جب اس رسے سے سب کا تعلق ہوگا۔تو تم سب میں تعلق ہو جائے گا۔لوگ رسہ کھینچتے ہیں۔اور دونوں طرف سے زور لگاتے ہیں۔اور ہر ایک زور لگانے والے کے زور کا اثر سب پر پڑتا ہے۔تو ایک تیسری چیز سے وابستگی اختیار کر کے آپس میں جڑ سکتے ہیں۔یہ گر اسلام نے اتفاق کے متعلق بتایا ہے۔اب آؤ ہم دیکھیں کہ کس طرح اعتصام ہوتا ہے۔سب سے بڑا اتفاق بھائیوں بھائیوں میں ہوتا ہے کچھ آدمی ہوتے ہیں کہ ان میں اور آدمیوں کی نسبت آپس میں زیادہ محبت اور پیارہ ہوتا ہے۔اب ہمیں یہ دیکھنا ہے کہ ان میں یہ محبت اور پیار کس طرح ہوا جب ہم اس کی وجہ دریافت کرتے ہیں۔تو معلوم ہوتا ہے کہ ایک رشتہ ہے جس نے ان کے آپس کے تعلق کو اوروں کی نسبت زیادہ بڑھا دیا ہے۔اور وہ رشتہ ماں باپ کا ایک ہونا ہے۔پھر ایک دادا کی اولاد میں زیادہ محبت ہوتی ہے۔کیونکہ ان میں بھی ایک رشتہ اور تعلق ہے۔پھر اس سے آگے قومیت کا رشتہ ہوتا ہے بھائیوں کی نسبت کم لیکن اور لوگوں کی نسبت زیادہ اور جگہوں میں تو نہیں۔ہندوستان میں پیشہ وروں کی بھی ذاتیں ہوتی ہیں۔یہاں اگر کوئی ستید یا مغل یا پٹھا یا کوئی اور قوم کا آدمی ستھے یا موچی کا کام کرنے لگے۔تو وہ سقہ یا موچی ہی کہلائے گا۔اور یہ اس کی ذات سمجھی جائے گی۔پھر آج کل سرائیکیں ہو رہی ہیں۔اور اس میں مزدور شامل ہو رہے ہیں۔اور ان کو جوڑنے والی چیز ان کا پیشہ ور ہوتا ہے۔بھائیوں کا آپس میںجو تعلق ہوتا ہے۔وہی مفہوم ایک متریک اقوام میں بھی نظر آتا ہے۔مغل کہلانے والے ایک موقع پر جمع ہو جائیں گے۔سید جمع ہو جائیں گئے۔اس لیے کہ وہ