خطبات محمود (جلد 6)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 427 of 580

خطبات محمود (جلد 6) — Page 427

دور اس سے سختی کے ساتھ پیش نہ آؤ۔بلکہ اس کی کمزوری اور نقص کو دور کرنے کی کوشش کرو کیا جب بچہ بیمار ہوتا ہے۔تو ماں باپ اُسے باہر پھینک دیتے ہیں یا اس کی بیماری کا علاج کرتے ہیں۔اگر علاج کرتے ہیں تو تم کو بھی چاہیئے کہ اگر تمہارا کوئی بھائی بیمار ہو۔یا اس میں کوئی نقص اور کمزوری ہو۔توبہ نہ کرو کہ اس کو اپنے میں سے باہر پھینک دو۔بلکہ اس کی بیماری کو دور کرنے میں لگ جاؤ۔اگر اس میں تم کامیاب ہو جاؤ تو یہ قابل ستائش اور لائق اجرت ہوگی، لیکن اگر کسی کمزور بھائی کو اپنے سے جدا کر دو تو یہ تمہاری اپنی کمزوری اور نقص کو ظاہر کریگی آپس میں محبت اور پیار بڑھانے کی کوشش کرو۔اور یہ سمجھو کہ تمہاری جماعت کسی نئے طریق پر قائم ہوئی ہے۔اور احمدیت لوگوں کے اعتراضات اور شکوک کو دور کرنے کے لیے دلائل نہیں رکھتی۔احمدیت کمزور نہیں بلکہ خدا کے فضل سے بہت مضبوط ہے۔اور دلائل کے ساتھ سب اعتراضات اور شکوک کو دور کر سکتی ہے۔پس اگر کسی کے دل میں کوئی اعتراض ا ہوتا ہے۔تو اسے دلائل سے سمجھاؤ اوراس کی تسلی کراؤ۔اگر تم اس طرح کرو گے۔تو وہی بھائی جو آج تمہیں اپنا مخالف نظر آتا ہے۔کل تمہارا مددگار ہوگا۔خدا تعالیٰ آپ لوگوں کو اس کی توفیق دے کہ دشمن کی زیادتی کے وقت تمہارا خدا تعالیٰ سے جو تقعتی ہو۔دشمن کی کمی کے وقت بھی ویسا ہی ہو۔بلکہ اس سے بڑھ کر ہو اور تم لوگوں کی اصلاح کرنے اور ان کی کمزوریوں کو دُور کرنے میں اس مصلح کے نقش قدم پر چلو۔جو اس زمانہ کی اصلاح کے لیے آیا۔اور جیس کے پیرو ہونے کا تم دعوی کرتے ہوئے الفضل ۷ امتی ته)