خطبات محمود (جلد 6) — Page 326
سے بچنا چاہیے۔اور ہروقت خدا کے حضور عجز سے دُعا میں مصروف رہنا چاہیئے کہ ایسانہ ہو کہ کسی وقت تکبر اور انانیت آجائے اور اس کو ہلاک کر دے۔خدا کی طرف جانے والے کی مثال ایسی ہی ہے کہ جیسے تیز دریا میں چلنے والا۔اگر بہت سے چلتا رہے گا تو سلامت چلا جائے گا۔اگر ایک دم کے لیے فاضل ہوا تو پھر پیر اکھڑ جائیں گے اور اس کو پانی کہیں سے کہیں لے جاتے گا۔خدا کے فضل آپ کے شامل حال ہوں کہ آپ کے قدم آگے ہی آگے پڑیں اوراللہ تعال آپ کو مریم کے حملوں اور وسوسوں سے محفوظ رکھے آمین : الفضل در نومبر شاه )