خطبات محمود (جلد 6) — Page 290
۲۹۰ اس لیے میں اپنی جماعت کو نصیحت کرتا ہوں کہ خدا نے جو سیح موعود کے ذریعہ آپ لوگوں کو رتبہ اور درجہ دیا ہے۔ایسا نہ ہو کہ وہ آپ کی کمزوریوں اور خرابیوں کی وجہ سے چھین لیا جاوے۔اور جس طرح کہ پہلی قوموں کو ان کی شرارتوں کے باعث متروک بنایا گیا۔اسی طرح آپ کو بھی متروک بنا دیا جائے پس اپنی اصلاح کی طرف خاص طور پر توجہ کرو۔اللہ تعالیٰ آپ لوگوں کو توفیق دے کہ وہ کرشبہ جو آپ کو حاصل ہوا ہے۔وہ آپ کی آئیندہ نسلوں میں باقی رہنے اور آپ اس کو اپنی نسلوں کے لیے اور وہ آئندہ اور وہ اس سے آگے آنے والوں کے لیے چھوڑ جائیں۔آمیرے : د الفضل ۳۰ اگست ۱۹۱۹