خطبات محمود (جلد 6)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 147 of 580

خطبات محمود (جلد 6) — Page 147

کر سکتا۔جو حاصل کرنا چاہتا ہے۔اسکے لیے یاد رکھنا چاہیئے کہ ہر کام کے لیے ذرائع ہوتے ہیں۔دُعا کے لیے جوش کی ضرورت ہوتی ہے۔اور جوش پیدا کرنے کے لیے زبان ہلانے کی ضرورت ہوتی ہے جب انسان اپنی زبان کو حرکت میں لاتا ہے تو اس کے دل میں ایک جوش پیدا ہو جاتا ہے اور اللہ تعالیٰ اس کے سینہ کو کھول دیتا ہے اور یہی بات ہے جس کو اياك نعبد و اياك نستعين ميں ادا کیا گیا ہے کہ ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد چاہتے ہیں۔لیں جب انسان اپنی عبودیت کا اظہار کرتا ہے تو خدا کی مدد و نصرت اس کے شامل حال ہو جاتی ہے اور اسے درد اور اضطراب کے ساتھ دُعا کرنے کی توفیق مل جاتی ہے۔اللہ تعالیٰ ہم سب پر رحم فرمائے اور دعا کرنے کی سچی توفیق بخشے۔تاکہ ہم اس کے انعامات کے وارث ہوسکیں۔اور ہر قسم کی مشکلات اور تکالیف سے بچ جائیں ؟ الفضل ۲۵ جنوری شاشته )