خطبات محمود (جلد 6)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 135 of 580

خطبات محمود (جلد 6) — Page 135

۱۳۵ ہوجائیگا۔مگر فوراً اپنی اصلی بات یاد کر کے وہی مطالبہ کریگا کہ میں نے اپنی ماں کے پاس جانا ہے۔اسی طرح ہر مومن کی پکار ہی ہوتی ہے۔ہاں وہ مومن جو خدا کو سارے جہان سے زیادہ محبت کرنے والا اور شفیق خیال کرتا ہے۔اس کی مردم یہی آواز ہوتی ہے کہ مجھے اپنے خدا کو پانا ہے۔ہاں اس بچہ کی پکار اور اس مومن کی پکار میں ایک فرق ہوتا ہے اور وہ یہ کہ بچہ توفیروں سے کہتا ہے کہ مجھے ماں تک پہنچاؤ لیکن مومن کہتا ہے لا ملجا ولا منجا منك الا اليك - میں نے تو تیرے پاس آتا ہے۔مجھے تو تیرے سوا کوئی ٹھکانا میسر نہیں آتا۔وہ دوسرے کا ممنون احسان نہیں ہونا چاہتا۔بلکہ اس کو پکارنے کے لیے اور اس کو پانے کے لیے اس کو پکارتا ہے۔پس جو شخص دیکھے کہ اس کے دل سے اھدنا الصراط المستقیم کی صدا اید انہیں ہوتی۔اس کا دل تاریخی میں ہے اور اس کی ایمانی حالت کمزور ہے۔اللہ تعالیٰ اپنے فضل و کرم سے ہمیں مضبوط ایمان عطا فرماتے۔الفضل ۲۴ دسمبر الله )