خطبات محمود (جلد 6)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 125 of 580

خطبات محمود (جلد 6) — Page 125

۱۲۵ جنہوں نے موجودہ عذاب سے پہلے آنے والے رسول کو نہیں پہنچانا۔اور قبول نہیں کیا۔انھیں تلاش کرنا چاہتے کہ عذاب تو موجود ہے جو اپنی نوعیت میں معمولی نہیں۔بلکہ غیر معمولی ہے۔پھر وہ رسول کہاں ہے جو خدا تعالیٰ کے مذکورہ بالا قانون کے مطابق عذاب سے پہلے آنا چاہیئے تھا۔اور اگر کہیں کہ خدا نے کوئی رسول نہیں بھیجا۔تو کیا وہ خدا کو جھوٹا تسلیم نہیں کریں گے۔پھر کیا وہ قرآن کو چھوڑ دیں گے کیونکہ خدا تعالیٰ قرآن میں فرماتا ہے کہ عذاب سے قبل میں رسول بھیجتا ہوں اور جب تک آنے والی ہلاکت سے متنبہ کرنے کے لیے رسول نہ آتے میں عذاب نہیں دیتا۔مگر یہاں عذاب تو مختلف شکلوں میں موجودہ ہے اور تباہی ہر طرف اپنے ہاتھ پھیلائے ہوئے ہے، لیکن کہا جاتا ہے کہ رسول کا پتہ نہیں۔کم از کم قرآن کے ماننے والوں پر تو یہ محبت ہے۔کیونکہ قرآن کریم نے ہی یہ قانون مقر فرمایا ہے کہ اس وقت تک عذاب نہیں آتا جب تک کہ رسول نہ آتے پس اب جبکہ عذاب آگیا ہے۔اور عذاب بھی ایسا ہے جو عالمگیر ہے۔تو معلوم ہوا کہ خدا کا رسول آچکا ہے اور رسول بھی کوئی معمولی رسول نہیں۔بلکہ وہ بھی تمام دنیا کے لیے رسول ہے۔اور اس کا تعلق صرف ایک خطہ زمین سے نہیں۔بلکہ تمام روئے زمین کے باشندوں کے ساتھ ہے۔کیونکہ اس وقت تباہی ساری دنیا پر پھیلی ہوتی ہے۔اس لیے وہ رسول بھی ساری دنیا کے لیے ہے۔اور یہ ہم نہیں کہتے۔بلکہ خدا کہتا ہے نہیں غور کرو کہ ی کیسا اور یہ ہم نہ خوفناک وقت ہے۔ایک عذاب ابھی پیچھا نہیں چھوڑتا کہ دوسرا اس سے بھی سخت آموجود ہوتا ہے طاعون ابھی گئی نہیں کہ اس کے علاوہ ایک اور نہایت خطرناک مرض نمودار ہو گیا ہے جس نے طاعون کا کام سنبھال لیا ہے چونکہ طاعون کو لوگوں نے اب معمولی بیماری سمجھ لیا تھا اس لیے خدا نے ایک اور مرض بھیجا جو طاعون سے الگ ہے۔اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے کہ جب دوزخیوں کی جلدیں جل جائیں گی تو ان کی جلدوں کو ہم بدل دیں گے تاکہ وہ عذاب کو چکھ سکیں۔وہاں تو جلدیں بدلی جائینگی، لیکن یہاں عذاب بدلے جارہے ہیں۔تاکہ لوگ ایک عذاب کے عادی ہو کر اسے معمولی نہ سمجھ لیں اور اس سے بے پروا نہ ہو جائیں۔پس فی الحال طاعون چلا گیا۔چنانچہ اخباروں وانہ میں شائع ہو رہا ہے کہ آجکل طاعون سے چونکہ کوئی کہیں نہیں ہوتا یا شاذ و نادر ہوتا ہے اس لیے یہاں سے چلا گیا اور اس کی بجائے خدا نے ایک نئے مرض کو بھیجدیا۔اور اس بات سے خدا تعالیٰ نے اپنے اس رسول کے ذریعہ جسے اس نے ان عذابوں سے پہلے بھیجا، آگاہ کر دیا تھا کہ میں نے نئے امراض بھیجونگا چنانچہ اب وہ بھیج رہا ہے اور اس نئے مرض سے قریباً ۸۰۰ روزانہ موتیں صرف بہتی ہیں ہوتی ہیں اور علاقہ کی حالت تو اور بھی خراب ہے۔پھر پنجاب کے ہر قریہ ہر قصبہ اور ہر شہر میں اس