خطبات محمود (جلد 6)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 580 of 580

خطبات محمود (جلد 6) — Page 580

۵۸۰ بہت ہیں جو سمجھتے ہیں کہ اب ہمارے آرام کا وقت آگیا ۔ اور جب جلسہ آتا ہے تو سیکرٹری اپنے حسابات اور کام کی طرف متوجہ ہوتے ہیں اور مصنف تصنیفوں میں لگتے ہیںاور طلبہ کے بعد سست ہو جاتے ہیں بیکن ے ہیں للہ تعالی مومن اور کو تعلیم دیتا ہے کہ تم سمت مت ہو اور دعا کرو کہ آگے ہی آگے چلے جاؤ کیونکہ شکست ہونے کے یہ معنے ہیں کہ گویا خدا آگے نہیں۔ بھلا کوئی شخص ہے جو محبوب سے دور ہی صبر کر کے بیٹھ جاتا ہو۔ اور اس کے قریب نہ پہنچنا چاہتا ہو ۔ اسی طرح مومن بھی خدا کے حضور سے غائب ہونا نہیں چاہتا۔ بلکہ اس کی یہی خواہش ہوتی ہے کہ اُسے زیادہ سے زیادہ قرب حاصل ہو ہیں ہمیشہ یاد رکھو کہ دین کی خدمت میں شست ہونا کوئی خوبی نہیں۔ بلکہ دین کی خدمت کے لیے آگے ہی آگے بڑھنا خوبی ہے۔ جو شخص آگے بڑھنے کی کوشش کرتا ہے ۔ اللہ تعالیٰ اس کو اور نیکی کی توفیق دیتا ہے اور جو اللہ پر لگاتے ہوئے الزاموں کو دور کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ اللہ تعالیٰ اس کو عیبوں سے پاک کرتا ہے اور اپنی نصرت اسکے شامل حال کرتا ہے تم کبھی نہ گھراؤ کریم نے کچھ نہیں کیا یا تم کوکچھ حاصل نہیں ہوا کیونکہ روحانی ترقیاں آہستہ آہستہ ہوا کرتی ہیں پیس کبھی سمت مت ہو کبھی ہمت و استقلال چھوڑ کرمت بیٹھو۔ اور بھی نہ ہو کہ ہم ہار گئے۔ آخری وقت تک جیت جانے کی امید رکھو ۔ آخر تم جیت جاؤ گے ۔ رسول کریم صل اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے ہیں کہ بعض لوگ بد اعمال ہوتے ہیں اور جہنم کے کنارے پر پہنچے ہوتے ہوتے ہیں مگر آخر وقت میں ایسا غیر ان میں آتا ہے کہ وہ جہنم کے کنارے سے جنت میں پہنچ جاتے ہیں اور بعض لوگ جنتیوں والے عمل کرتے ہیں اور بات کے کنارے پر پہنچ کران میں کچھ ایسا تغیر آتا ہے کہ وہ جہنم میں پہنچ جاتے ہیں ہے بہت ہوتے ہیں۔ نمازیں پڑھتے روزے رکھتے اور دعائیں کرتے ہیں مگر آخر وقت جب قریب آتا ہے کہ انکی دعا قبول ہو تو وہ دکھا چھوڑ دیتے ہیں اور بہت ہیں کہ تبلیغ کرتے رہتے ہیں، لیکن جب کسی شخص نے جسکو یہ تبلیغ کرتے تھے احمدی ہونا ہوتا ہے اس وقت تبلیغ چھوڑ دیتے ہیں پس کسی نیک کام کونہ چھوڑو اور خدا پریقین رکھو اور ہمت نہ ہارو، کیونکہ جس وقت تم کام چھوڑتے ہو۔ ممکن ہے وہی وقت تمہارے کام کیے نتائج نکلنے کا ہو۔ یہ میری نصیحت ہے اس پر عمل کرو گے تو انشاء الدین ودنیامیں میں ناکام نہیں ہوگی الہ تعالی میں عمل کی توفیق دے۔ خطبہ کے بعد فرمایا کہ مولوی عبد القادر صاحب لدھیانوی جو حضرت اقدس کے مخلص دوست تھے۔ آج فوت ہو گئے ہیں میں جمعہ پڑھنے کے بعد ان کا جنازہ پڑھنے کے لیے جاؤنگا احباب بھی چلیں۔ پھر فرمایا کہ جن احباب نے بیعت کرنی ہو وہ مصافحہ کے بعد معیت بھی کرلیں۔ (الفضل ، ار جنوری الله ) بخاری کتاب القدر باب العمل بالخواتيم