خطبات محمود (جلد 6)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 534 of 580

خطبات محمود (جلد 6) — Page 534

۵۳۴ 99 تبلیغ احمدیت کی تلقین فرموده در نومبر نشته حضور نے تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا :- آج مجھے پھر اس سلسلہ مضامین میں ضرورتاً وقفہ ڈالنا پڑا ہے۔ جوئیں نے پچھلے چند ہفتوں سے شروع کیا ہوا ہے۔ اپنے ۔ آج میں ایک ایسے اہم فرض کی نسبت آپ لوگوں کو اور پھر اپنے اخباروں کے ذریعہ برونی جاتو کو توجہ دلانا چاہتا ہوں کہ جس کی طرف توجہ کئے بغیر اور جس کے لیے کوشش کئے بغیر کی قسم کی کامیابی اور ترقی کی امید نہیں رکھی جا سکتی ۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ اس امر کے متعلق بارہا میں بھی توجہ دلا چکا ہوں۔ اور جو مجھ سے پہلے تھے وہ بھی توجہ دلا چکے ہیں۔ اور ہماری جماعت کے دوسرے عالم اور واقف لوگ بھی دلا چکے ہیں جیگر با وجود بھی تو ہماری جماعت کے بار اتنی بار توجہ دلانے کے پھر بھی لوگوں کو ابھی تک پورے طور پر اس کی اہمیت اور ضرورت سے واقفیت نہیں ہوتی ۔ اور بہت لوگوں کو دیکھا گیا ہے۔ جو توجہ ہی نہیں کرتے ۔ وہ امر کیا ہے۔ وہ اسلام اور سلسلہ احمدیہ کی اشاعت کا معاملہ ہے۔ اس کے متعلق بارہا ہم نے کیا ہے، لیکن باوجود بارہا کہنے کے اب بھی کہنے کی ضرورت محسوس ہو رہی ہے اور ہمیشہ ہی یہ ضرورت محسوس ہوتی رہے گی۔ حتی کہ قیامت تک رہے گی ، لیکن ایک لحاظ سے کسی امر کا دوبارہ بیان کرنا تکلیف دہ ہوتا ہے کیونکہ بعض دفعہ کوئی فعل اس لیے دوبارہ کیا جاتا ہے کہ دوبارہ اس کی ضرورت پیش آتی ہے ۔ مثلاً ہم صبح کو کھانا کھاتے ہیں اور پھر شام کو ۔ اس لیے دوبارہ کھاتے ہیں کہ ہم انسان کی حیثیت سے محتاج ہیں کہ پھر کھائیں کیونکہ خدا نے ہمیں ایسا پیدا کیا ہے کہ ہم جو غذا کھاتے ہیں اس کا کچھ حصہ تو جسم میں داخل ہو جاتا ہے اور کچھ حصہ فضلہ بن کر باہر نکل جاتا ہے ۔ اس دوبارہ کھانے کا افسوس نہیں ہوتا ۔ کیونکہ یہ سنت اللہ کے مطابق ہے ۔ اور اس کے سوا