خطبات محمود (جلد 6)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 48 of 580

خطبات محمود (جلد 6) — Page 48

عبادي عَنِّى فَإِني قريب انو کہ جب میرے بندے میرے متعلق سوال کریں تو کہہ دو کہ میں قریب ہوں۔کیونکہ میں دعا مانگنے والوں کی دعا قبول کرتا ہوں۔اس کے خزانہ میں دعا کرنے سے کی نہیں آجاتی۔بلکہ انسان ہی دُعائیں کرتے کرتے تھک جاتا ہے۔پس جماعت کے لوگوں کو دعاؤں کے ساتھ ہی اس نشان پر زور دینا چاہئے۔تاکہ احمدیت خوب پھیلے۔جانتے ہو کہ اگر گرم لوہے پر چوٹ مارو، تو اس کو جس شکل پر چاہو ڈھال لو لیکن ٹھنڈے لوہے پر کچھ اثر نہیں ہوا کرتا۔ان دنوں چونکہ دل پیچھلے ہوتے ہیں۔اس لیے احمدیت کے سانچے میں ڈھل جائیں گے۔طاعون بھی خدا کی طرف سے ایک بھٹی بنائی گئی ہے جس میں دل پگھلاتے جاتے ہیں پس تم صداقت کے قالبوں میں ان کو ڈھال لو۔یہ دن تبلیغ کے دن ہیں۔دونوں باتوں کی طرف توجہ کرنی چاہیئے اور اس سے فائدہ اُٹھانا چاہیتے " الفضل و ر مارچ شالته )