خطبات محمود (جلد 6)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 473 of 580

خطبات محمود (جلد 6) — Page 473

۴۷۳ ہوں ۔ یہ ایک خطرناک مرض ہے۔ حضرت صاحب نے اس سے بچنے پر بہت زور دیا ہے ۔ حضرت خلیفہ اول کی تو ثلث زندگی اسی پر وعظ کرتے گزری میں بھی تمہیں اکثر کہتا رہتا ہوں کہ بدتمنی سے بچو۔ احمدی اور مسلم کیا۔ اور بدلنی کیا۔ ان کا آپس میں تعلق ہی کیا ہے ۔ یونہی قیاس کر لیا جاتا ہے کہ فلاں شخص نے جو فلاں بات کی ہے۔ وہ عداوت سے کی ہے اور یہ حض بدلتی ہے۔ لوگ تو کہتے ہیں کہ آٹے میں نمک ۔ میگرده سرا سر نمک ہی ہوتا ہے۔ آٹا تو ہوتا ہی نہیں۔ ان کی بدظنی کی اکثر کوئی وجہ نہیں ہوتی۔ اس سے بچو۔ یہ سب سے بڑی بیماری ہے۔ جو اتحاد واتفاق کو توڑ دیتی ہے ۔ دوسری چیز جو اتحاد کو توڑنے والی ہوتی ہے۔ وہ عضو کی صفت کا موجود نہ ہوتا ہے ، جر تو ہوتا ہے مگر اس کو عفو کرنا بھی ایک کام ہے۔ جب دیکھتے ہیں کہ کسی سے غلطی ہوتی ہے۔ تو اس کو معاف نہیں کرتے ۔ اس سے درگزر نہیں کرتے ۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ جو تین دن تک غصہ کی وجہ سے نہیں بولتا۔ اس کا ہم سے تعلق نہیں یہ معمولی سی بات ہوتی ہے۔ اس پر گفتگو چھوڑ دیتے ہیں۔ اور مدتوں آپس میں نہیں بولتے۔ اول تو میں نے بتایا ہے کہ بڑھنی سے خرابیاں پیدا ہوتی ہیں۔ دوسرے عفو اور درگزر کا نہ ہونا وہ خرابیاں پیدا کرتا ہے۔ اگر بدلنی ہوبھی تو عفو سے کام لینا چاہیے۔ ورنہ عفوکس غرض سے رکھا گیا ہے۔ سیاسی طور پر قطع کلام کرنا ایک سزا ہے ۔ لیکن ہے وجہ یا معمولی سی بات پر بولنا چھوڑ نا ایمان میں کمزوری کی علامت ہے۔ اس کا نتیجہ شقاق و افتراق ہے۔ میں جانتا ہوں ۔ ہمارے یہاں قادیان میں ایسے بعض لوگ موجود ہیں۔ جو مہینوں بلکہ سالوں سے آپس میں نہیں بولتے ۔ اور پھر وہ خیال کرتے ہیں کہ ان کے عمل میں اور ان کے ایمان میں کوئی کمی نہیں۔ اور اس کا نتیجہ اسلام کے لیے کوئی خرابی پیدا نہیں کرتا۔ حالانکہ میں نے بتایا ہے کہ بعض گناہ ذاتی ہوتے ہیں کہ ان کا اثر محض اس شخص کی ذات تک ہوتا ہے ، خواہ بالواسطہ دوسروں پر بھی اثر ڈالے مگر یہ وہ گناہ ہے جو براہ راست دوسروں پر بھی اثر ڈالتا ہے۔ ایسا شخص جو دوسروں سے گفت گو ترک کرتا ہے بھی اسلام میں تفرقہ ڈالتا ہے۔ اور پھر وہ یہ بھی سمجھتا ہے کہ میں مسلم ہوں اور مخلص ہوں ۔ اسلام کسی چیز کا نام ہے خالی اس تعلیم کا نام نہیں جو قرآن کریم میں ہے۔ بلکہ اسلام اس جماعت کا نام ہے جو اسلامی لوار کو اُٹھاتے ہوئے ہے۔ خالی کتاب کیا چیز ہے ۔ اگر اس کی تعلیمات کا ظہور نہیں ہوتا۔ یہ کتاب کیسے پھیلے۔ اگر اس کے بھنڈا بردار نہ ہوں ۔ جب مسلمانوں نے اس گھر کو بھلا دیا۔ اور بخاری کتاب الادب باب البحرة