خطبات محمود (جلد 6) — Page 463
م دعاؤں کے ذریعہ قرب تلاش کرو۔ ہاں جو بیمار ہیں جن کو عرف میں بیمار کہتے ہیں، اور جو سفر میں ہو۔ ان کے لیے بھی روزے معاف نہیں ، وہ دوسرے ایام میں رکھیں۔ اگر تندرست سے تندرست شخص بھی طبیب کے پاس جائے۔ تو وہ کوئی نہ کوئی تلاش کر کے مرض بتائے گا۔ ایسا مرض مرض نہیں بلکہ عرف میں جس کو مرض کہتے ہیں وہ مرض ہوتا ہے۔ اور اسی طرح سفر بھی وہ جو اتفاقی طور پر پیش آئے، لیکن جو شخص تاجر ہے یا جو ملازم ہے۔ اور اس کا کام ہے کہ وہ دورہ کرے ۔ یہ سفر نہیں سفر اتفاقی سفر کو کہتے ہیں جس کو مستقل سفر پیش رہے وہ مسافر نہیں جیسے پھیری والا ۔ زمیندار کہتے ہیں کہ ہمیں کام سخت کرنا پڑتا ہے۔ ہم نہیں روزہ رکھ سکتے۔ سوان کو معلوم ہو کہ ان کا جو کام ہے ۔ اس کا نتیجہ یہ ہے کہ ان کے لیے جسمانی تکلیف کم ہو گئی ہے اس سخت کام کے باعث ان کے پٹھوں کی حس کم ہو گئی ہے۔ تم نے دیکھا ہو گا کہ ایک دماغی کام کرنے والا اگر اپریشن کرائے تو اس کے لیے کلورا فارم کی ضرورت ہوتی ہے۔ اور زمیندار کہ دیتا ہے کہ کلورا فارم کی ضرور نہیں۔ وجہ یہ کہ دماغی کام کرنے والے کی جس تیز ہے اور اس کی کمزور پس دماغی کام کرنے والے جو ہیں۔ و اس محنت کو برداشت نہیں کر سکتے ۔ اس لیے دھوپ سے بچکر کام کرتے ہیں۔ اور زمینداروں کو جہانی کام کرنا پڑتا ہے۔ اس لیے اگر وہ روزہ رکھیں ۔ تو ان کی سختی پسند حالت کے باعث ان کے لیے کوئی تکلیف نہیں ہو سکتی۔ پڑھنے والا پڑھ پڑھ کر کمزور ہو گیا ہے۔ اور زمیندار کو مضبوط بنایا گیا ہے ۔ اس لیے اس قدرت کے سامان کے ماتحت زمینداروں کے لیے بھی روزہ کچھ مشکل نہیں ۔ میں اپنی جماعت کے لوگوں کو نصیحت کرتا ہوں کہ وہ توجہ کریں کہ نمازہ تو ایک ایسا حکم ہے۔ جو کسی حالت میں بھی چھوڑا نہیں جا سکتا ہے، لیکن روزہ ایسا ہے کہ بیماری اور سفر میں ملتوی کیا جا سکتا ہے۔ اس کا رکھنا ایمان کے حصول اور تقویٰ کے لیے ضروری ہے ۔ جو لوگ ملاتے ہیں۔ وہ اسلام کو دوسروں کی نظروں میں حقیر کرتے ہیں۔ اور عملی طور پر وہ خود بھی گو یا حقارت سے دیکھتے ہیں پس اس سے بچو۔ یاد رکھو۔ جو اسلام کے احکام کی حقارت کرتا ہے۔ وہ اسلام کو چھوڑتا ہے۔ اور اس نعمت کو رد کرتا ہے۔ جو خدا کی طرف سے حاصل ہوتی ہے۔ ( جب دوسرے خطبہ کے لیے حضور کھڑے ہوئے تو فرمایا ، یہ رمضان کا آخری عشرہ ہے۔ اس میں بکثرت دعائیں کرنی چاہئیں ۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اس میں بالخصوص دعائیں کرتے تھے لیے پس تم ان دنوں میں اپنے لیے دُعائیں کرو۔ اور ان بھائیوں کے لیے کرو جو تبلیغ کے لیے اپنے گھروں سے نکلے ہوئے له بخاری و مسلم بردایت مشكوة كتاب الصوم باب ليلة القدر