خطبات محمود (جلد 6) — Page 448
۴۴۸ ۔ اور اسی سے لوگ مختلف چیزوں کو حاصل کرتے ہیں۔ اور مختلف پیشوں میں لگتے ہیں۔ اگر اختلاف نہ ہوتا۔ تو لوگ ایک ہی پیشہ کے پیچھے لگے رہتے اور دنیا ان تمام اشیاء سے محروم ہوجاتی پھر علوم کسے پیداور مدون ہوتے جبکہ سب کا ایک ہی میلان اور ایک خیال ہوتا اس سے ثابت ہوا کہ اختلاف ضروری ہے۔ ہے۔ پس جب تک مختلف اشیاء کی مختلف حالتیں نہ ہوتیں ۔ اس وقت تک کسی قسم کی ترقی نہ ہوتی۔ ترقی کے لیے اختلاف ضروری ہے ۔ اگر اختلاف کو مٹا دیا جائے تو اس کے معنے یہ ہیں کہ دنیا کی ترقیات کو مٹا دیا جانے اصل میں فساد پڑتا ہی تب ہے، جب اختلاف کو مٹانے کی کوشش کی جاتی ہے۔ اور ترقی کے راستہ میں رکھیں کھڑی ہو جاتی ہیں، لیکن اشیاء متقابل تب ہی کھڑی ہوتی ہیں۔ جب ان کے رستہ میں روک ہوتی ہے جب بوائلر پھٹتے ہیں۔ تو ان کی کیس کے نکلنے کے رستے بند ہو جاتے ہیں پس اس سے ثابت ہوا کہ جو اس قسم کا اتفاق کرتا ہے اور فساد کو مٹاتا ہے ۔ وہی فساد کو بڑھاتا ہے۔ اس نکتہ کے نہ سمجھنے کی وجہ نا اتفاقی ہوتی ہے ۔ دوستوں کا اتفاق کی طرح ہوتا ہے ؟ اس طرح کہ ان میں اختلاف ہوتا ہے ، لیکن اگر کوئی شخص اپنے دوست سے اتفاق کے لیے اس اختلاف کو مٹاتے ۔ اور چاہیے کہ جیسا لباس میں پہنتا ہوں۔ وہ پہنے، جو خوراک میں کھاتا ہوں وہ کھاتے جو پڑھتا ہوں وہ پڑھے جو لکھتا ہوں وہ لکھے اور جس طرح پڑھتا اور جس طرح لکھتا ہوں ۔ اس طرح پڑھے اور لکھے۔ اور جب چلوں چلے ۔ اور جہاں جاؤں جائے۔ اور جب بیٹھوں اور جس طرح بیٹھوں بیٹھے اور جب لیٹوں لیٹے ۔ اور جب سوؤں سوئے ۔ اور جب جاگوں نوں جاگے توتم ہی خیال کرو کیا اس محرو- کیا اس اختلاف کے مٹانے سے ان میں اتحاد ایک دن بھی رہ سکتا ہے ۔ ایسا شخص جس سے یہ توقع رکھی جائیگی ۔ ایک ہی دن میں گھبرا جائیگا اور کہے گا کہ میں تیرا کوئی بندر ہوں کہ تیرے اشاروں پر ناچوں لیپس ان میں اتحاد کب رہ سکتا ہے ۔ اسی وقت جب جائز اختلاف کو رہنے دیا جائے اور جب اختلاف کو ہر رنگ میں مٹانے کی کوشش کی جائیگی ۔ اسی وقت اختلاف ہوگا۔ پس اس سے ثابت ہوا کہ اختلاف تب ہوتا ہے ۔ جب اختلاف کے وجود کو تسلی وجود کو تسلیم نہیں کیا جاتا۔ اگر مان لیا جائے کہ اختلاف ہو سکتا ہے ۔ تو پھر آپس میں اختلاف نہیں ہوگا، لیکن یہ حالت ہو کہ ایک کے تبلیغی جلسہ کب ہوا اور کہاں ہو۔ اور دوسرا اس کا مخالف ہوں۔ اور پہلا اپنے خیال پر مصر رہے۔ اور دوسرا اپنے پر اب ظاہر ہے کہ اس سے اختلاف بڑھے گا، لیکن اگر ایک شخص اصرار چھوڑ دے۔ تو پھر اختلاف نہیں ہو سکتا ۔ یہ ظاہر ہے کہ دونوں کی حالتیں مختلف ہیں۔ دونوں کی فصلیں مختلف ہیں۔ مگر جب دونوں اپنی بات پر مصر رہتے ہیں۔ اور اس صورت میں اختلاف کو مٹانے کی کوشش کرتے ہیں۔ اس طرح کبھی