خطبات محمود (جلد 6) — Page 439
۴۳۹ اسکول ہیں جن کو مان لینا اس کومتفق ہونا کہتے ہیں پس اس تمام گفتگو سے یہ ثابت ہوا کہ ہر ایک بات میں اور ہر ایک رنگ میں ایک ہو جانا ناممکن ہے۔لیکن ایک خاص مرکز پر کسی خاص مقصد کے لیے جمع ہو جانا ممکن ہے۔اور اسی جمع ہونے کو اتفاق یا بالفاظ دیگر اعتصام بحبل اللہ کہتے ہیں۔اور یہ ایک اتفاق کی صورت ہے۔پس آج میں نے یہ بتایا ہے کہ اسلام کے نزدیک کسی مقصد کے لیے لوگوں کا جمع ہو جانا اتفاق ہے۔اور وہ مقصد خدا اور خدا کی حبل سے تعلق ہے۔آج میں باقی مضمون کو چھوڑتا ہوں انشاء اللہ آئندہ بتاؤنگا اور اس کی تشریح کرونگا کہ اس کے حصول کے ذرائع اور اتفاق کی عملی صورتیں کیا ہیں۔اللہ تعالیٰ ہمیں توفیق دے کہ ہم ان باتوں کو سمجھ کر ان پر عمل کرنے کی کوشش کریں۔آمین : الفضل ۱۲۷ مئی ۱۹ ه ) +