خطبات محمود (جلد 6)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 434 of 580

خطبات محمود (جلد 6) — Page 434

۴۳۴ خدمت کے لیے تیار ہونا چاہیتے اور عمدگی سے یہ خدمت کرنی چاہیتے۔ پہلی دفعہ جب انفلوئنزا پڑا تو ہیں معلوم ہوا کہ ایک غیر احمدی عورت جس کے رشتہ دار بیمار تھے۔ غیر احمدیوں کے محلہ میں پانی پانی کرتی مگتی ۔ اور کسی نے اس کو پانی کا گھونٹ نہ دیا۔ یاد رکھو جو شخص ایسے وقت میں بالخصو ۔ اپنے بھائیوں کی اور عموماً سب کی خدمت اخلاق و ہمدردی سے نہیں کرتا اس کو اللہ تعالیٰ کے دروازے تک رسائی نہیں ہوتی ۔ ( الفضل ۲۴ متی ته )