خطبات محمود (جلد 6)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 426 of 580

خطبات محمود (جلد 6) — Page 426

۴۲۶ تعلق رکھنا اور اس کو اپنے ساتھ رکھنا اصل بات ہے۔ زور اور طاقت والے تو خود نخود ساتھ ہو جاتے ہیں لیپس تم اپنے نفسوں میں تبدیلی پیدا کرو۔ تاکہ فلاح پاؤ - احمدیت کے صرف نام میں کوئی ایسی تاثیر ہیں کہ پھر کسی اصلاح کی ضرورت نہیں رہ جاتی جب محمدیت نے لوگوں کو نہیں بچایا ۔ تو احمد بیت کہاں بچا سکتی ہے۔ جب آقا کا نام لینے والے تباہی سے نہیں بچ سکے ۔ تو غلام کا نام لینے والے کیونکر بیچ سکتے ہیں ۔ اصل چیز ایمان ہے ۔ اور ایمان ہی کام آنے والا ہے جس میں خلوص محبت اور تقویٰ ہو۔ اگر خدا تعالیٰ سے محبت ہو۔ تو اس کے بندوں سے محبت کئے بغیر انسان رہ ہی نہیں سکتا۔ کیونکہ جس سے محبت ہوتی ہے۔ اس کی ہر ایک چیز پیاری لگتی ہے ہیں نے دیکھا ہے۔ جن کو حضرت صاحب سے محبت ہے ۔ وہ ان جگہوں میں خاص طور پر جاتے ہیں جہاں حضرت صاحب کبھی بیٹھے۔ امرت سر میں ایک حجام تھے۔ انھوں نے حضرت صاحب کے بال او ناخن رکھے ہوتے تھے ۔ ایک دفعہ میں امرت سر گیا۔ تو انہوں نے مجھے بتایا کہ میرے پاس حضرت کے بال اور ناخن ہیں ہیں سنگر منکر چپ رہا۔ اس پر انہوں نے عفتہ سے لال لال آنکھیں نکال کر کہا۔ میں نے حضرت صاحب کے تبرکات کا ذکر کیا ہے ۔ مگر اس نے یہ نہیں کہا کہ مجھے دکھاؤ۔ یہ وہ محبت تھی جو محبوب سے تعلق رکھنے والی چیزوں سے ہوتی ہے تو جو خدا تعالیٰ سے محبت رکھتا ہے۔ وہ خدا کی مخلوق سے بھی محبت رکھتا ہے اور جس کے دل میں خدا کی محبت ہو ۔ اس میں کسی کی دشمنی جاگزیں نہیں ہو سکتی ۔ میں فخر کے طور پر نہیں۔ بلکہ آپ لوگوں کو تحریص دلانے کے لیے کہتا ہوں کہ ہمارے سلسلہ کا سب سے بڑا دشمن ثناء اللہ ہے۔ مجھے اس سے بھی محبت ہی ہے۔ میں تو سمجھتا ہوں ۔ میں کسی سے دشمنی کے لیے پیدا ہی نہیں کیا گیا ۔ بلکہ ہر ایک کے ساتھ محبت کرنے کے لیے پیدا کیا گیا ہوں ۔ پس آپ لوگوں کو چاہیتے کہ ایک دوسرے سے محبت اور پیار کا ہی سلوک کرو۔ اگر تم کسی کو اپنی طرف کھینچنا چاہتے ہو تو محبت سے ہی کھینچ سکو گے۔ وہ تم کیا اور تمہاری حقیقت کیا ؟ رسول کریم صل اللہ علیہ وآلہ سلم کے متعلق خدا تعالیٰ فرماتا ہے۔ اگر یہ لوگوں سے اچھا سلوک نہ کرے اور ان سے سختی کے ساتھ پیش آئے۔ تو لوگ اس سے بھاگ جائیں لیے ہیں انبیاء کے پاس بھی لوگ اس لیے جمع ہوتے ہیں کہ وہ محبت سے انہیں کھینچتے ہیں۔ اور جتنا کسی ں اور جتنا کسی میں پیار اور محبت کا جذبہ زیادہ ہوتا ہے اتنا جتنا ہی وہ لوگوں کو زیادہ اپنی طرف کھینچتا ہے۔ پس جس میں تم کوئی غلطی کمزوری اور نقص دیکھو۔ اس کو چھوڑ نہ له سورة آل عمران : ١٢