خطبات محمود (جلد 6) — Page 412
۴۱۲ اللہ تعالیٰ تمہارے دلوں میں محبت پیدا کرے تمہارے دلوں سے حقد کو نفرت کو دور کرے۔ دیکھو قرآن شریف میں ایمان کی علامت یہ آتی ہے کہ تم ایک ہو جاؤ ۔ اگر تم ایک نہیں تو تم مومن نہیں یہ دنیا کے اموال اور ثروتمیں کسی کام کی نہیں جب تک آپس میں محبت و خلوص نہیں۔ پس خدا کے لیے محبت بڑھاؤ۔ احادیث میں آتا ہے کہ جو خدا کے لیے کسی سے محبت کرتا ہے ۔ وہ قیامت کے دن خدا کے سایہ کے نیچے ہوگا۔ لیکن جو شخص ہزاروں لاکھوں سے خدا کے لیے محبت کرے۔ وہ کس قدر خدا کے فضلوں کا وارث ہو گا ۔ یہ بڑی نعمت ہے یہ ہو تو ہر ایک تکلیف راحت ہو جاتی ہے۔ اگر کوئی خدا کے انعام کی قدر نہیں کرتا ۔ وہ گندگی کی طرح پھینک دیا جاتا ہے پس تم خدا کے انعام کی قدر کرو۔ اللہ تعالیٰ ہم سب پر اپنے فضل کرے اور اپنے بندوں کی محبت ہمارے دلوں میں ڈالے " آئین : ( الفضل ۱۸ مارچ نشته )